وینا ملک مصنف خلیل الرحمان قمر کی حمایت میں بول اٹھیں

وینا ملک خلیل الرحمان قمر کے ماروی سرمد کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر خلیل الرحمان قمر کے حق میں بول پڑیں۔

تفصیلات کے مطابق شوبز کی کچھ شخصیات اور صارفین دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئے ہیں۔ جہاں ایک طبقہ خلیل الرحمان کی مخالفت میں کھڑا ہے تو وہیں ایک طبقہ انکی حمایت میں سامنے آیا  ہے۔ جہاں ماہرہ خان، عفت عمر اور نبیل قریشی سمیت متعدد آوازیں خلیل الرحمان قمر کے خلاف اٹھ رہی ہیں وہی شوبز کی انڈسڑی سے انکے حق میں۔بھی آوازیں بلند ہو رہی ہیں جن میں اداکارہ و میزبان وینا ملک بھی شامل ہیں۔

ماروی سرمد اور خلیل الرحمان قمر کے درمیان جاری تنازع میں کودتے ہوئے وینا ملک نے خلیل الرحمان کے حق میں ٹویٹ کیا ہے جس میں انکا۔کہنا تھا کہ "جو لوگ شور مچارہے ہیں کہ خلیل صاحب نے عورت کی تضحیک کردی، وہ ذرا غور سے ماروی سرمد کو دیکھیں کیا انہیں عورت اورگینڈے میں کوئی فرق نظر نہیں آتا، اس کے ساتھ انہوں نے لکھا، اچھا سوری‘‘

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں خلیل الرحمن قمر نے ماروی سرمد کو میرا جسم میری مرضی کہنے پر کھری کھری سنا دی تھی۔ جبکہ دونوں جانب سے ایک دوسرے کے لیے نا مناسب الفاظ استعمال کیے گئے

  • کیوں نہ ماروی سرمد کی موٹی جسامت کی بجاے وینا ملک کی انڈین رسالے میں ننگی ننگی گندی گندی فوٹوز دیکھ لیں؟؟


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >