"میرا جسم میری مرضی” کے جواب میں رابی پیرزادہ نے "میرا جسم میرے اللہ کی مرضی” کا نعرہ لگا دیا

 

گزشتہ دو روز سے خلیل الرحمن قمر اور سماجی کارکن ماروی سرمد کے درمیان ٹاک شو میں ہوئی لفظی جنگ کو لے کر سوشل میڈیا پر کافی واویلا مچا ہوا ہے۔ سماجی کارکن اور ڈرامہ نویس کے درمیان تنازع عورت مارچ میں لگائے جانے والے مشہور نعرے "میرا جسم میری مرضی” پر شروع ہوا جو کہ دو روز سے سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔

ماروی سرمد اور خلیل الرحمن قمر کے درمیان تنازع کو لیکر رابی پیرزادہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ "میرا جسم میرے اللہ کی مرضی‘‘ یہ میں نے نہ صرف کہا بلکہ کرکے دکھایا۔ دولت، شہرت، پیسہ سب چھوڑدیا کیونکہ اللہ راضی تو آخرت جنت۔ مگر خلیل صاحب ایک مرد عورت کو گالیاں دیتے اچھا نہیں لگتا وہ مرد نہیں ہے۔ اورجو عورت اپنے جسم کو اللہ کی مرضی سے آزاد کردے وہ عورت نہیں ہے۔‘‘

اپنے ٹوئٹر پیغام پر رابی پیرزادہ نے پیغام شیئر کرتے ہوئے کچھ تصاویر بھی شئیر کیں جس میں انہوں نے ماضی اور آج گزارنے والی زندگی کا موازنہ کیا۔ شیئر کی گئی تصاویر میں جہاں رابی پیرزادہ ماضی کی تصاویر میں کافی ماڈرن نظر آرہی ہیں تو وہیں دوسری طرف حال ہی کی لی ہوئی تصویر میں سر پر دوپٹہ لیے بھی نظر آ رہی ہیں۔

یاد رہے کہ رابی پیرزادہ کی کچھ نجی تصاویر اور ویڈیوز گزشتہ سال کے آخر میں لیک ہوئی تھیں جس کے بعد انہوں نے گناہوں سے توبہ کرتے ہوئے اپنی باقی زندگی اللہ تعالی کے احکامات کے مطابق گزارنے کا عہد کر لیا تھا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>