جیو نے خلیل الرحمان قمر کے ساتھ معاہدہ معطل کردیا

جیو فلمز اور سیونتھ سکائے انٹرٹینمنٹ نے ڈرامہ نویس اور مصنف خلیل الرحمان قمر کے ساتھ معاہدہ ختم کردیا۔


دو روز قبل ایک ٹی وی شو میں انسانی حقوق کی علمبردار ماروی سرمد کیخلاف بد تمیزی اور اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کرنے پر معروف ڈرامہ نویس کو بدترین ردعمل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
جیو انٹرٹینمنٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ جیو انٹرٹینمنٹ اور پروڈکشن ہاؤس نے 4 ڈراموں اور ایک فلم کا معاہدہ کررکھا تھا جسے خلیل الرحمان قمر کے معافی مانگنے تک معطل کیا جارہا ہے۔
جیو انٹرٹینمنٹ کے مطابق جیوا پنے نظریات جیو اور جینے دو کے فروغ پر یقین رکھتا ہے اورسمجھتا ہے کہ ہر کسی کو آزادی اظہار رائے ہونا چاہیئے اور صحت مند بحث کو فروغ بھی دیا جانا ضروری ہے لیکن بحث کے دوران شائستگی، اخلاقیات اور ایک دوسرے کی عزت کو ملحوظ خاطر رکھنا نہایت ضروری ہے۔
جیو انٹرٹینمنٹ کے مطابق خلیل رحمان قمر نے نا صرف ایک عورت سے بدزبانی کی بلکہ اس پر معافی مانگنے سے بھی انکار کردیا جس پر ادارہ ان کے ساتھ اپنے معاہدے کو معطل کررہا ہے۔
یاد رہے کہ خلیل الرحمان نے ایک ٹی وی ٹاک شو کے دوران عورت مارچ کی حمایت میں ماروی سرمد کے میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے پر ان سے بدزبانی کی اور برا بھلا کہا تھا۔
اس کے بعد ایک ٹی وی شو پر انہوں نے کہا میں نے جو کچھ کیا مجھے اس پر کوئی شرمندگی نہیں ہے ، انہوں نے کہا مجھے اس نعرےنے نہیں بھڑکایا مجھے ماروی سرمد کا میری گفتگو کے درمیان بولنا ناگوار گزرا جس پر میں نے انہیں ویسا ہی جواب دیا۔

  • geo kon hota hai is say maafi mangnay walay kiya geo bhol gya jab shaista lodhi nay jo harkat ki thi aur tamam boyct hova tha tab kiya guzri geo pa foriegn funding ka matlab ye nahi k channel apnay islamc valus bhol jai v all stand with qamar


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >