جیو نے معاہدہ معطل کیا، جواب میں خلیل الرحمن قمر نے معاہدہ منسوخ کر دیا

خلیل الرحمان قمر نے جیو انٹرٹینمنٹ کی جانب سے معاہدہ معطل کیے جانے پرجیو کو سوشل میدیا اپنا جواب دے دیا۔

خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ جیو انٹرٹینمنٹ نے میرا کانٹریکٹ معطل کردیا ہے اور مجھ سےمعافی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بیرون ملک کی فنڈنگ پر حقوق نسوا ں کی تحریک چلانے والوں کی تسلی کروائی جائے اور ان کے غیر مہذب بے شرم نعروں کو مطمئن کیا جاسکے۔

انہوں نے لکھا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ایک عظیم مقصد کیلئے قربانی دینے کا موقع ملا ہے اورخود کو اللہ کی مرضی کے مطابق ڈھالنے کا موقع ملا ہے۔

خلیل الرحمان قمر نے لکھا میں فی الفور اس معاہدے کو ختم کرتا ہوں جسے جیو انٹرٹینمٹ نے معطل کیا ہے اور میں اپنے لوگوں کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ اپنی آئندہ زندگی میں اس ادارے کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گا۔

یاد رہے کہ خلیل الرحمان نے ایک ٹی وی ٹاک شو کے دوران عورت مارچ کی حمایت میں ماروی سرمد کے میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے پر ان سے بدزبانی کی اور برا بھلا کہا تھا۔

اس کے بعد ایک ٹی وی شو پر انہوں نے کہا میں نے جو کچھ کیا مجھے اس پر کوئی شرمندگی نہیں ہے ، انہوں نے کہا مجھے اس نعرےنے نہیں بھڑکایا مجھے ماروی سرمد کا میری گفتگو کے درمیان بولنا ناگوار گزرا جس پر میں نے انہیں ویسا ہی جواب دیا۔

جس کے بعد جیو انٹرٹینمنٹ اور سیونتھ سکائے پروڈکشنز نے خلیل الرحمان قمر کے ساتھ 4 ڈراموں اور ایک فلم کا معاہدہ ختم کرتے ہوئے کہا تھا کہ خلیل الرحمان کی معافی تک یہ معاہدہ معطل رہے گا۔

  • me is mard mujahid ko salaam pesh krta hn…jis ne hqeeqi mehnu me qoum ki trjumaani ki….or lant bejta hn ese channel pi…jo is sher se muafi ka tlbgaar hen….khalil ur rehman sb Allah apko ajjr e azeem dy..

  • ہم نے جنگ اخبار پہلے ہی پڑھنی اور لینی چھوڑ دی تھی.
    کپیٹل ٹاک کا بهی بائیکاٹ کر دیا ہے
    کیبل پر "جیو” کو
    Disable یا mute


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >