فیروز خان کے بعد بہن کا بھی شوبز چھوڑنے کا اشارہ

بھائی فیروز خان کے شوبز چھوڑنے کے بعد میری طرف سے ٹویٹ آئے گی اور پھر حمیمہ ملک کی باری ہے؛ دعا مالک

تفصیلات کے مطابق معروف ایکٹر فیروز خان کی طرف سے شوبز چھوڑنے کے اعلان کے بعد انکی گلوکارہ بہن دعا ملک نے بھی بہت جلد شوبز چھوڑنے کا عندیہ دے دیا ہے،

گزشتہ روز ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے دعا ملک سے سوال کیا گیا کہ آپ کے بھائی فیروز خان نے شوبز کی دنیا چھوڑی دی جواب میں دعا ملک نے کہا کہ بھائی کی طرح میری جانب سے بھی بہت جلد شوبز چھوڑنے کی ٹویٹ آنے والی ہے جس کے بعد میری بہن حمیمہ ملک کی باری ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم سب کو دین کی جانب راغب کرنے میں سب سے زیادہ اثر و رسوخ اللہ تعالیٰ کا ہے اور ان تمام عمل میں کتابیں اور روحانی لوگوں کا اہم کردار ہوتا ہے جوکہ اللہ پاک کے قریب کرنے کے سفر میں شامل ہوتے ہیں۔

دین اور روحانیت کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا بھی روحانیت سے گہرا تعلق ہوگیا ہے جس کی بنیادی وجہ مجھے خود بھی سمجھ نہیں آئی لیکن سچ تو یہ ہے کہ جب مخلوق سے خلوص، وفاداری اور حقیقی محبت سمجھ نہیں آتی تو پھر سمجھ آجاتا ہے کہ خالق کی محبت کیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل فیروز خان نے ٹویٹر پر اعلان کیا تھا کہ میں اب شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ رہا ہوں، اور یہ پلیٹ فارم اب صرف اللّه کے پیغام کی تبلیغ کے لئے استعمال ہوگا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>