اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ میں کرونا وائرس کی تصدیق

کرونا وائرس اداکار ٹام ہانکس اور انکی بیوی ریٹا بھی آسٹریلیا میں شکار ہو گئے

دونوں میاں بیوی ایک فلم کے سلسلے میں آسٹریلیا گئے تھے جہاں انکے کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے

تفصیلات کے مطابق شدت سے پھلتے ہوئے مہلک کرونا وائرس کا تازہ شکار معروف آسکر ایوارڈ یافتہ فنکار ٹام ہانکس اور انکی بیوی ہیں۔

ٹام ہانکس کے مطابق آسٹریلیا میں جہاں وہ ایک فلم کی پری پروڈکشن کے سلسلے میں موجود ہیں، انکی اور انکی بیوی کی طبیعت خراب ہوئی تو انہوں نے تسلی کے لئے اپنے ٹیسٹ کروائے اور ٹیسٹ مثبت آئے۔

ٹام ہانکس نے یہ خبر مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کی انہوں نے لکھا
” دوستو میں اور ریٹا یہاں آسٹریلیا میں ہیں، ہمیں تھوڑی تھکاوٹ ہوئی، سردی لگی، بخار ہوا اور اور تھوڑا زکام بھی، یر جب ہم نے تسلی کے لئے ٹیسٹ کروائے تو یہ کرونا وائرس ہے، اب کیا کیا جائے، میڈیکل کے لوگوں کے کچھ ضابطے ہیں جنکا پاس کیا جائے گا، ہم دونوں کے ٹیسٹ ہوں گے تنہائی میں رکھا جائے گا اور تب تک علاج کیا جائے گا جب تک ضروری ہے۔ ہم سب کو آگاہ رکھیں گے۔ شکریہ”

ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد فنکار جوڑی کو قرنطینہ کر دیا گیا، دوسری طرف اداکار نے اپنی بیوی کی حکت کے بارے میں لوگوں کو کچھ نہیں بتایا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>