”مسٹر فراڈئیے گانا اصل میں مسٹر ٹین پرسنٹ تھا“

مسٹر فراڈیے گانا اصل میں مسٹر ٹین پرسنٹ تھا، گلوکار فاخر

ہم نے گانا لندن میں شوٹ کر کے پاکستان میں ریلیز کیا پھر بھی بین ہوگیا

تفصیلات کے مطابق گلوکار فاخر نے بتایا کہ 1996 میں ریلیز ہونے والا انکا گانا مسٹر فراڈیے اصل میں مسٹر ٹین پرسنٹ تھا۔

ایک نجی چینل کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے فاخر نے یہ راز آشکار کیا کہ 1996 میں جب پیپلز پارٹی کی حکومت تھی تو ہم نے ایک گانا بنایا مسٹر ٹین پرسنٹ لیکن پھر اسے مسٹر فراڈیے سے تبدیل کر دیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے یہ گانا لندن میں شوٹ کیا اور پاکستان میں ریلیز کیا لیکن اسکے باوجود پاکستان میں اس گانے پر پابندی عائد کر دی گئی

خیال رہے کہ بینظیر بھٹو کے دوسرے دور حکومت میں اپوزیشن نے انکے شوہر آصف علی زرداری کو مسٹر ٹین پرسنٹ کا خطاب دیا تھا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>