انہوں نے بس الزامات کا جواب دیا،حمزہ علی عباسی ماریہ بی کی حمایت میں کود پڑے

معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا پر ماریہ بی پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا۔

ماریہ بی کی ایک جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوئی جس میں وہ اپنے شوہر کی گرفتاری سے متعلق وزیراعظم سے نوٹس کا مطالبہ کررہی تھیں، وزیراعظم عمران خان کی مداخلت پر ان کے شوہر کو رہا کردیا جن پر پولیس کی جانب سے نوکر میں کورونا وائرس کی تصدیق کے باوجود گاؤں فرار کروانے کا الزام لگایا گیا ۔

جس کے بعد ماریہ بی اور ان کے شوہر نے ایک ویڈیو پیغام میں پورے واقعے کی تفصیلات اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبروں سے متعلق اپنا موقف بیان کیا۔
لیکن سوشل میڈیا پر ماریہ بی اور ان کے شوہر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، صحافیوں اور سوشل میڈیاصارفین کا کہنا تھا کہ یہ ایلیٹ کلاس کے لوگ ہیں تبھی ان پر قانون کا اطلاق نہیں ہوتا اور یہ رہا ہوجاتے ہیں اگر ان کی جگہ کسی غریب اور کمزور شخص پر ایسا مقدمہ بنایا جاتا تو وہ دہائیوں تک پیشیاں بھگتتا رہتا، ماریہ بی اور ان کے شوہر کی جانب سے پولیس پر الزامات کو بھی سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔


اس سارے معاملے پر معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے ماریہ بی اور ان کے شوہر کی حمایت کرتے ہوئے فیس بک پر لکھا کہ” اتھاریٹیز اور میڈیا کارویہ افسوس ناک ہے جو اس بحران میں جھوٹے الزامات اور افراتفری پھیلا رہا ہے، یہ دونوں اچھے لوگ ہیں جنہیں منفی انداز میں دیکھا جارہا ہے، ماریہ اور اس کے شوہر طاہر سعید نے خود پر لگائے جانے والے الزامات کا جواب دیتے ہوئے اپنا موقف پیش کیا”۔
حمزہ علی عباسی نے اپنی فیس بک پوسٹ میں ماریہ بی اور طاہر سعید کے ویڈیو پیغام میں بیان کیے گئے موقف کو پیش کیا اور کہا کہ ان دونوں نے صرف اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا جواب دیا ہے اور کچھ نہیں۔

  • یہ پاکستان ہے ، یہاں جتنا بڑا جرم کرو گے اتنے محترم کھلاؤ گے ، کھربوں لوٹو گے تو اسپیشل جہاز میں دنیا کے جس کونے میں جانا چاہو گے عزت اور احترام سے روانہ کر دیے جاؤ گے ، اور اگر سڑک کنارے بیٹھ کر دس روبے کی ہیرا پھیری کرو گے تو ایسی کٹ لگے گی کہ نسلیں یاد رکھیں گی

  • Hamza shouldn’t dirty his hands in this and stay away. His opinions do not matter much in this legal case.

    It is not refuted by anyone that this couple committed criminal negligence and endangered public health knowingly – They should pay for it.

  • For god sake,stop nonsense and act as normal human don’t jump on extreme conclusion and try to understand the other view,show some maturity and focus on issue,if u r not helping plz don’t add it,already have enough


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >