کرونا وائرس کا ڈر نہیں، احتیاطی تدابیر اپنائیں،اداکارہ میرا کی وائٹ ہاؤس کے باہر جوگنگ

امریکا اس وقت کرونا کا نیا مرکز بنا ہوا ہے جہاں تیزی سے کرونا وائرس پھیل رہا ہے. لیکن اداکارہ میرا کو اس سے کوئی سروکار نہیں وہ تو بس کچھ الگ کردکھانے کا عزم لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر پہنچ گئیں.

انسٹاگرام پر میرا نے وائٹ ہاوس کے باہر جوگنگ کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ عوام کو کرونا سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے مشورے بھی دے رہی ہیں.

میرا نے کہا کہ میں وائٹ ہاؤس کے سامنے ہوں ۔۔۔ آپ لوگ بار بار ہاتھ دھوئیں اور اپنی قوت مدافعت کو بہتر بنائیں.اللہ نے مسلمانو ن کو. عبادت اور استغفار کا بہترین موقع دیا ہے اس لئے خوب معافی مانگیں.

میرا نے اپنی پوسٹ پر لکھا صحت نعمت ہے. اسلئے سوشل ڈسٹینسنگ کیلئے پیاروں سے دور اکیلئے واک کررہی ہوں. گھر میں رہیں محفوظ رہیں. اس سے قبل بھی ایک ویڈیو میں میرا نے کہا تھا کہ کرونا کو شکست دینے کیلئے تھوڑی تھوڑی دیربعد صابن سے ہاتھ دھوئیں، گھر سے باہر نہیں نکلیں حکومتی اقدامات پر عمل کرہں.تاکہ نیا کو ثابت کردیں گےکہ ہم زندہ اور پائندہ قوم ہیں۔

میرا کی طرح ہمایوں سعید.عدنان صدیقی سمیت متعدد فنکار عوام میں اس حوالے سے آگاہی پھیلارے ہیں.اور عوام کی مدد کیلئے پیش پیش ہیں.

پاکستان میں اس وقت کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے مکمل یا جزوی لاک ڈاون ہے.ملک بھر میں فوج بھی تعینات ہے.جبکہ چار اپریل تک پورے ملک مین بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کر دیا .ٹرین سروس بھی بند ہے.

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More