مومنہ مستحسن کی وزیراعظم کو مشورے کے بعد ٹائیگرفورس سے متعلق تجویز
کرونا وائرس سے بچاو اور اس کے خلاف جنگ کیلئے ہر کوئی اپنےاپنے لحاظ سے اپنا حصہ ڈال رہاہے۔ کہیں فنکار عطیہ دے رہے ہیں تو کہیں مشورے۔ ا
پہلے گلوکارہ مومنہ مستحسن نے وزیر اعطم کو کرونا سے متعلق اپنی معلومات پر نطر ثانی کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کرونا سے نوجوان بھی محفوظ نہیں ہیں۔ جس پر مومنہ پر ہی تنقید کی جانے لگی۔ تو مومنہ نے وضاحتی ٹوئٹس کردیئے۔
@ImranKhanPTI sir with all due respect, you probably need to revisit what you said in your recent address to the nation. The youth are NOT immune to the virus- young people around the world are also dying as rapidly. Misinformation at this time can be very damaging #COVID19
— Momina Mustehsan (@MominaMustehsan) April 1, 2020
گلوکارہ نے وزیراعظم اور عالمی ادارہ صحت کی ایک پریس کانفرنس کا کلپ شیئر کیا جس میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سب لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں ، کرونا وائرس صرف بزرگ اوربیمار لوگوں کو خطرہ ہے۔ جبکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اس بات کی وضاحت کی کہ نوجوانوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کرونا وائرس سے آپ بھی محفوظ نہیں یہ وائرس آپ کو ہفتوں کیلئے اسپتال میں رکھ سکتا ہے اور آپ کی جان بھی لے سکتا ہے۔
The idea behind #TigerForce is great (only if each volunteer is tested & closely monitored on a daily), but basing it on “only elderly & sick are at danger” is problematic. This isnt political. This is a humanitarian crisis & we all need to be on the same page & open to new info. pic.twitter.com/LX7FiPwT6y
— Momina Mustehsan (@MominaMustehsan) April 1, 2020
گلوکارہ نے لکھا کہ یہ تاثر کہ کرونا سے نوجوان محفوظ ہیں یہ کہنا نوجوانوں کی اموات میں مزید اضافےکا سبب بن سکتا ہے۔ ۔ اس خیال میں رہنا یہ بڑا مسئلہ ہے کہ صرف بزرگوں اور بیماروں کو وائرس خطرہ ہے۔کرونا وائرس سے بزرگ اور نوجوان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ غلط تاثر موت کی شرح میں اضافے اور وائرس کے مزید پھیلاؤ کا سبب بن سکتے ہیں۔
گلوکارہ نے کہا کہ ٹائیگر فورس میں شامل ہر رضا کار کا ٹیست ضروری ہے۔ اور انہیں روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے۔
Elderly & sick are most susceptible to the virus. The youth (with no underlying conditions)are also rapidly losing their lives. We are still learning more daily. We shouldnt create panic, but the false impression that the youth are safe can cause an increase in mortality & spread
— Momina Mustehsan (@MominaMustehsan) April 1, 2020
Its a shame to see many turning #COVID into a political debate.Its not one party’s opinion vs the other.We r in the midst of a global pandemic caused by a novel virus that we still dont fully understand.Ignorance& misinformation can be disastrous.Monitor new data from all regions
— Momina Mustehsan (@MominaMustehsan) April 1, 2020
گلوکارہ نے کہا کہ کرونا کی عالمی وبا کو سیاسی بحث میں تبدیل کرنا شرم کا باعث ہے۔ ہم اس عالمی وبا کو پوری طرح سے سمجھ نہیں پائے۔ نظرانداز کرنا اورغلط معلومات تباہ کن ہوسکتی ہیں۔ تمام خطوں سے نئے ڈیٹا کو دیکھا جائے۔
گزشتہ روز مومنہ نے وزیراعظم کو کہا تھا کہ آپ نے قوم سے جو کہا اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، نوجوان بھی وائرس سے محفوظ نہیں ہیں۔ دنیا میں تیزی سے ان کی اموات ہو رہی ہیں۔ اس وقت غلط معلومات نقصان دہ ہوسکتی ہے۔
Hey girl just SHUT UP and mind your own business.
Hahaha…
mohtrama Kafi waili lagti hain
Aur attention seeker bhi ..