فلائٹ آپریشن کی بندش، 21 پاکستانی فنکاروں کا گروپ بنکاک میں پھنس گیا

کرونا وائرس اور فلائٹ آپریشن کی بندش، پاکستانی فنکار بنکاک میں پھنس گئے۔۔ ہدایت کار محب مرزا 5 فنکاروں اور 21 تکنیک کاروں کے ساتھ ایک ہوٹل میں مقید ہیں

تفصیلات کے مطابق اداکار محب مرزا اپنی فلم’’عشرت‘‘ (میڈ ان چائنا) کی شوٹنگ کے لیے تھائی لینڈ گئے تھے جن کے ہمراہ 21 تکنیک کار اور 5 فنکار شامل تھے جن میں شمعون عباسی، امام سید، سارہ لورین اور صنم سعید شامل ہیں۔ شوٹنگ ختم ہونے کے بعد پورا عملہ بنکاک سے 140 کلومیٹر تھائی لینڈ کے علاقے کچناپوری میں موجود ہے۔

مذکورہ دونوں اداکاروں نے اپنے ویڈیو پیغامات میں حکومت سے اپیل کی ہے کہ بنکاک کے لیے خصوصی پرواز چلا کر ان پاکستانیوں کو واپس لایا جائے۔

اداکار شمعون عباسی کا کہنا ہے کہ پی آئی اے دوسرے ممالک میں پھنسے مسافروں کو پاکستان لارہی ہے تاہم ان ملکوں کی فہرست میں تھائی لینڈ شامل نہیں۔

انہوں نے ویڈیو پیغام میں حکومت سے اپیل کی اس وقت بنکاک سے پروازیں آپریٹ ہورہی ہیں لیکن اگر تھائی لینڈ نے بھی فضائی حدود بند کردی تو پھر مسائل مزید گمبھیر ہوجائیں گے۔

اداکار اور فلم کے ڈائریکٹر محب مرزا نے اپنے وڈیو پیغام کے ذریعے سول ایوی ایشن، فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن، ایکٹرز ایسوسی ایشن اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام فنکاروں اور عملے کو فوری طور پر وطن واپس لانے کے انتظامات کیے جائیں۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More