شان کی تصویر،لوگوں کے پیچھے کھڑی کار پر تبصرے،اداکار کا محنت کرنےکا مشورہ

 شان کی تصویر،لوگوں کے پیچھے کھڑی کار پر تبصرے،اداکار کا محنت کرنےکا مشورہ

پاکستان کے نامور فلم اداکار شان نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کی لیکن لوگوں نے شان کے بجائے ان کےپیچھے کھڑی پورشے کار پر تبصرے شروع کردیئے۔


لاک ڈاؤن کے دوران تمام اداکار اور سیلبریٹیز گھروں میں موجود ہیں اور ہر کوئی اپنے گھر میں مصروفیت کو اپنے مداحوں سے شیئر کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا رخ کرتا رہتا ہے، کوئی کھانا پکانے میں مصروف ہے تو کوئی گھر پر ورزش اور ٹک ٹاک بنارہا ہے، ایسے میں پاکستانی فلم انڈسٹری کے ایکشن ہیرو شان نے بھی اپنے گھر میں موجود تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کیں، تصویر میں وہ لان میں بیٹھے ہیں جبکہ گاڑی ان کے پیچھے پارک ہوئی نظر آرہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شان کی تصاویر پر تنقید سامنے آئی کہ شان جان بوجھ کر مہنگی گاڑی کے سامنے تصویر بنوا کر شو مارر ہے ہیں، لوگوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شان بھائی آپ بھی ہماری طرح شوباز نکلے پورشے کو تصویر میں لانا ضروری تھا؟


شان نے تمام کمنٹس کا جواب دیا اور کہا کہ اللہ کی دین ہے بھائی گھر میں کھڑی ہے سڑک پر نہیں، ایک اور صارف نے کہا آپ کو گھر رہنا چاہیے اور بہتر ہے آپ فلم انڈسٹری بھی چھوڑ دیں، جس پر شان نے کہا کہ جیسے آپ نے اپنا ملک چھوڑا؟ نہیں میں ایسا نہیں کروں گا پاکستانی فلم انڈسڑی میری انڈسٹری ہے اور میں اپنی پاکستانی فلموں کے ذریعے لوگوں کی خدمت کرتا رہوں گا۔

ایک صارف نے کہا کاش میرے پاس بھی اتنا بڑا گھر، اتنا بڑا لان اور ایسی گاڑی ہوتی تو میں بھی سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ کرتا، جس پر شان نے کہا بھائی محنت کریں اور اپنے خواب پورے کریں میرے پاس 1990 میں سوزوکی ایف ایکس ماڈل کی گاڑی تھی،

جس پر ایک اور صارف نے شان کی 1990 کی تصویر پوسٹ کی جس میں ایف ایکس پیچھے کھڑی نظر آرہی تھی۔


اداکاروں کی تصاویر پر کسی حد تک تنقید کو جسٹی فائے کیا جاسکتا ہے لیکن بے وجہ تنقید غیر ضروری ہوتی ہے اور شان نے اپنی تصویر پر کوئی ایسی بات نہیں لکھی کہ لوگ اس پر تنقید کرتے لیکن بے وجہ تنقید کا کوئی بھی جواز گھڑا جاسکتا ہے۔

  • Congratulations to Shan who didn’t robbed or cheated any one who earned all his white money from acting and has every right to spend the hard earned mone the way he wants and enjoy his life, may ALLAH bless him.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >