اداکارہ صبا قمر کا موبائل فون ہیک

معروف اداکارہ صبا قمر کا موبائل فون ہیک کرلیا گیا جس کے بعد اداکارہ کے موبائل فون سے کئی گمنام لوگوں کو کالز آنا ہونا شروع ہوگئیں۔

اداکارہ صباقمر کے موبائل فون ہیک ہونے کی خبر ان کی منیجر مشال چیمہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی ۔

https://www.instagram.com/p/B-keKs3Jo-O/?utm_source=ig_embed

مشال چیمہ کا کہنا تھا کہ انہیں صبا قمر کے نمبرز سے کئی کالز موصول ہوئیں، ۔اس دوران فون پر ان سے کسی انجان شخص نے بات کی، حیران کن بات یہ تھی کہ اس دوران صبا قمر کے پاس ان کا فون موجود تھا۔ مجھے صبا قمر کے فونز سے تقریباً 10 کالز موصول ہوئیں۔

مشال چیمہ کے مطابق اس شخص کا کہنا تھا کہ اسے صبا قمر کا فون ایک پارک سے ملا ، جب اس سے یہ پوچھا گیا کہ اس نے فون کس طرح استعمال کیا تو اس شخص نے بتایا کہ جب اسے فون ملا تو وہ لاک نہیں تھا، جب اس سے پوچھا وہ اس وقت کہا ں ہے تو وہ بار بار یہی سوال کرتا رہا کہ کیا یہ صبا قمر کا نمبر ہے جس پر مجھے غصہ آیا اور اس شخص نے کال کاٹ دی۔

مشال چیمہ نے مزید بتایا کہ اس دوران صبا قمر اپنے گھر میں موجود تھیں اور یہ سوچ کر انہیں بےحد حیرانی ہوئی کہ کوئی ان کا فون کس طرح استعمال کررہا تھا۔

معشال چیمہ کے مطابق صبا قمر کا نمبر کسی ہاؤس پارٹی ایپ کے ذریعے ہیک کیا گیا، لاک ڈاؤن کے دوران اس ایپ کے استعمال میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے

واضح رہے کہ اس سے پہلے سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ کا بھی فون کسی کی دسترس میں چلا گیا تھا جس کے نتیجے میں رابی پیرزادہ کو شدید خفت اٹھانا پڑی تھی اور قابل اعتراض مواد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >