اداکارہ ثمینہ احمد نے اپنی شادی سے متعلق بتا دیا

کافی عرصہ سے بات چل رہی تھی اندازہ نہیں تھا کرونا آجائے گا ، ثمینہ احمد۔۔۔شادی کرنے کا فیصلہ ہمارا اپنا ہے اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے

تفصیلات کے مطابق اپنی شادی کے متعلق بات کرتے ہوئے سینئر اداکارہ ثمینہ احمد کا کہنا ہے کہ ہماری کافی عرصہ سے بات چل رہی تھی لیکن یہ معلوم نہ تھا کہ کرونا آجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں زندگی کے معاملات نہیں رکتے اور ہر ایک کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی مرضی سے اپنی خوشی کے مطابق لوگوں کی پرواہ کیے بغیر زندگی کو جئے اور ہماری شادی کا فیصلہ بھی ہماری خوشی کا فیصلہ ہے جس پر کسی کو بالکل اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

اداکارہ ثمینہ احمدکا کہنا ہے کہ ہم کوئی اٹھارہ سال کے بچے نہیں جو کوئی جذباتی فیصلہ کریں، منظر صہبائی بھی ایک کامل انسان ہیں، ہم نے یہ شادی سوچ سمجھ کر کی ہے جس سے میرے دونوں بچے خوش ہیں۔

ہنی مون پر جانے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ابھی تو کورونا کو دیکھ لیں پھر ہنی مون کا بھی فیصلہ کریں گے۔

اس سلسلے میں ثمینہ احمد کے بیٹے زین احمد سے رابطہ کیا جو خود بھی تھیٹر کے اداکار و ہدایت کار ہیں اور ناپا کے آرٹسٹک ڈائریکٹر ہیں تو انہوں نے بتایا کہ ثمینہ احمد اور منظر صہبائی کی شادی کے فیصلے سے متعلق انہیں معلوم تھا اوروہ اس فیصلہ پر خوش ہیں۔

واضح رہے کہ نامور اداکارہ ثمینہ احمد کی پہلی شادی فلم ڈائریکٹر فرید احمد سے ہوئی تھی اور ان سے ان کے دو بچے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >