اسٹیج اداکارہ کی پنکھے سے لٹکتی لاش برآمد،اہل خانہ نے قتل کا شبہ ظاہر کر دیا

تفصیلات کے مطابق ملتان سے اسٹیج اداکارہ کی پنکھے سے لٹکتی لاشں برآمد ہوئی ہے جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ تاہم پوسٹمارٹم کے بعد لاش اہلخانہ کے حوالے کی جائے گی۔

دوسری جانب اسٹیج اداکارہ کے اہلخانہ نے قتل کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل ہے اور انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے اور اقدام قتل کی ایف آئی آر درج کی جائے۔

دوسری جانب پولیس نے اہل خانہ کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کرکے اداکارہ کے خاوند اور اس کے دوست کو اپنی حراست میں لے لیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

پولیس کا اپنے موقف میں مزید کہنا تھا کہ جائے حادثہ سے قتل کے کوئی شواہد نہیں ملے تاہم اس معاملے کی انکوائری کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اگر یہ قتل کا مقدمہ ہوا تو ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور انکو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>