جیو سمیت بڑے ادارے میرے نادہندہ ہیں،عائشہ عمر کا الزام

جیو سمیت بڑے ادارے میرے نادہندہ ہیں،عائشہ عمر کا الزام

مشہور اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر نے الزام عائد کیا ہے کہ جیو نیٹ ورک اور انڈس میوزک سمیت بہت سے اداروں نے میرے کام کا معاوضہ دینا ہے لیکن کوئی دیتا نہیں ہے۔

عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں کی بھاری رقوم اداروں کی جانب سے دبائی ہوئی ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اگر ہم اپنے معاوضے کیلئے زیادہ شور مچائیں تو ہم برے بن جاتے ہیں، جیو نیٹ ورک نے عرصہ  سے ایک ڈرامے میں اداکاری کا معاوضہ ابھی تک ادا نہیں کیا۔

جیو سمیت بڑے ادارے میرے نادہندہ ہیں،عائشہ عمر کا الزام
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک اور ادارے انڈس میوزک نےبھی مجھے بھاری رقم ادا کرنی ہے، میں نے اپنی زندگی کے تین سال فلم یلغار کیلئے ضائع کیے لیکن مجھے ابھی تک اس کا مکمل معاوضہ بھی ادا نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ عائشہ عمر ایک نامور اداکارہ اور ماڈل ہیں جو کافی برسوں سے پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں، انہوں نے ماڈلنگ کے بعد چند فلموں سمیت درجنوں ڈرامہ سیریل میں اداکاری کے جوہر دکھائے، نجی ٹی وی کے مزاحیہ ڈرامہ سیریل بلبلے میں ان کے کردار خوبصورت کو خوب سراہا جارہا ہے،عائشہ عمر نے کوک سٹوڈیو میں گانا بھی ریکارڈ کروایا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >