طاہر شاہ کا نیا گانا سننے کے بعد ادکار یاسر حسین کا دل کیوں ٹوٹ گیا؟

طاہر شاہ کا نیا گانا مداحوں کا دل ٹوٹ گیا، طاہر شاہ آپ کو اللّه پوچھے گا۔۔ اداکار یاسر حسین کا دلچسپ تبصرہ

مداحوں کا طویل انتظار کے بعد گانا آنے پر شدید مایوسی کا اظہار، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے جاری

تفصیلات کے مطابق اینجل اور آئی ٹو آئی جیسے گانوں سے شہرت پانے والے گلوکار طاہر شاہ ایک طویل عرصے بعد پھر سے نئے گانے کے ساتھ حاضر ہوئے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ طاہر شاہ کے مداحوں کی فہرست میں حال ہی میں ادکارہ اقرا عزیز سے شادی کرنے والے اداکار یاسر حسین بھی شامل ہیں اور انہیں بھی دیگر لوگوں کی طرح ان کے نئے گانے کا انتظار تھا جس کا اظہار انہوں نے ٹوئٹ میں کیا، یاسر حسین نے کہا کہ ’طاہر شاہ بھائی اتنا انتظار‘۔

طاہر شاہ کا نیا گانا سننے کے بعد ادکار یاسر حسین کا دل ٹوٹ گیا اور انہوں نے اس غم کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر کرتے ہوئے لکھا کہ ’طاہر شاہ کو اللہ پوچھے گا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے طاہر شاہ ’آئی ٹو آئی‘‘ اور ’’اینجل‘‘ کے بعد نئے گانے ’فرشتے‘ پر دلچسپ تبصرے اور مزاحیہ طنز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>