شنیراکرم اور ارمیناخان میں چھپکلی پر تکرار، ارمینا خان کوٹویٹ ڈیلیٹ کرنا پڑگئی

اداکارہ ارمینہ خان کی چھپکلی سے متعلق ٹوئٹ پر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم اور ارمینا خان کے درمیان بحث۔۔ شنیرا اکرم نے ارمینا خان کو چھپکلی کی انسانی زندگی میں اہمیت بتادی

ارمینہ خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک چھپکلی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ چھپکلی سے کبھی واسطہ پڑے گا کبھی ایسا سوچا بھی نہیں تھا۔

شنیرا اکرم نے ارمینہ کے ٹوئٹ پر جوابی ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ’میں سمجھی نہیں کہ پاکستان جس نے دہشت گردی کو شکست دی، عالمی وبا سے نمٹنے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے، پاکستان جو سیاسی بدامنی اور غربت زدہ ماحول اور خوفناک قدرتی آفات سے نمٹ چکا ہے تو آپ کو اتنی سی چھپکلی سے کیا خوف ہے؟

اس حوالے سے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’ گیکو ایک معصوم چھپکلی ہے، جو ڈینگی اور ملیریا کے مچھروں کو کھا کر ہماری حفاظت کرتی ہے، ان سے نفرت مت کریں، یہ تو انسانوں کی دوست ہے‘۔

شنیرا نے لکھا کہ ان سے نفرت نہیں مت یہ ہمارے دوست ہیں، مجھ پر بھروسہ کریں میں آسٹریلیا سے ہوں، جب کوئی ایسی مخلوق ہوگی جس پر آپ کو فکر کرنے کی ضرورت ہو گی تو وہ میں بتاؤں گی ۔

بعد ازاں ارمینا رانا خان نے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے ایک نئی ٹوئٹ میں لکھا کہ میرے کہنے کہ وہ مطلب نہیں تھا،وہ لوگ جو میری چھپکلی والی ٹوئٹ پر کمنٹس کررہے ہیں انہیں یہ سمجھنا ہوگا کہ ‘خوف’ ایک حقیقت ہے اس پر کسی بھی شخص کو تنقید کرنے کا حق نہیں ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>