مرچ کھا لی لیکن عمر نہ بتائی، اداکارہ میرا عمر پوچھنے پر گھبرا گئیں

 اداکارہ میرا جو اپنی باتوں، اپنے انگریزی بولنے کے انداز سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔  عمر سے متعلق ان کے جوابات بھی بڑے مزیدار ہوتے ہیں۔ آج تک کوئی ان کی اصل عمر نہیں جان پایا۔ شاید میرا خود بھی الگ الگ عمر بتا کر اپنی صحیح عمر بھول ہی گئی ہونگی۔

اس بار میرا کو پھنسایا عفت عمر نے،  ویب ٹیلی ویژن کے پروگرام ” سے اِٹ آل ود عفت عمر” میں میرا جی جب مزے مزے سے ہر بات کے جواب دے رہیں تھیں اس وقت میزبان عفت عمر نے  ایک دم سے اپنے سوال سے میرا پر حملہ کردیا، عفت عمر نے بڑے ہی خوبصورت انداز میں کہاآئندہ سال فروری کو وہ اڑتالیس سال کی ہوجائیں گی تو میرا آپ کتنے سال کی ہیں؟

جس پر اداکارہ تھوڑی گھبرائیں، لیکن فوری عفت عمر نے میرا کو ایک اور امتحان میں ڈال دیا، کہا نمبر نہیں بتایا تو مرچ کھانا ہوگی،  میرا بھی ہار نہ مانی باتوں میں گھمانے کی کوشش کی، پر عفت نے بھی ہمت نہ ہاری ڈٹ گئیں، کہا مجھے تو بس نمبر جاننا ہے،  میرا نے پھر گھمانے کی کوشش کی،

 کہا میری گوگل کی عمر کے حساب سے۔ ابھی میرا نے بات بھی پوری نہیں کی تھی عفت نے ٹوک دیا کہا گوگل والی نہیں آپ کے منہ سے سننا ہے، جس پر میرا تو ایسی بوکھلائیں ، اگلی بار آنے پر اپنا برتھ سرٹیفکیٹ ہی گفٹ میں دینے کا اعلان کردیا،

اداکارہ میرا کے اس آئیں بائیں شائیں میں عفت عمر کو تھوڑا غصہ آیا ، کہا آپ کو اپنی عمر ہی نہیں پتا، میرا نے مرچ اٹھائی اور تھوڑی سی کھالی، میزبان نے پھر بھی جان نہ چھوڑی، کہا پوری مرچ کھائیں، میرا نے پانی بھی پیا،  ساتھی مہمان نے میرا کا ساتھ دیتے ہوئے کہا آپ کو صدا بہار ہیں، نمبر معنی نہیں رکھتے، آپ اتنے ہی جوان ہیں جتنا محسوس کرتے ہیں،  میزبان نے بھی میرا کو پھنسانے کی ٹھانی ہوئی تھی ، کہا لیکن انہوں نے عمر نہیں بتائی پوری مرچ کھانا ہوگی۔

بالاخر میرا نے یہ کہہ کر جان چھڑائی کہ میں عمر بتائی تو تمام خواتین کی بے عزتی ہوگی کیونکہ یہ ضروری نہیں ہے۔ ادکارہ میرا اس سے قبل بھی اپنی عمر کے حوالے سے متضاد دعووں کے باعث پکڑ میں آجاتی ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>