مجھے ایک بار پھر محبت ہوگئی ہے،ماہرہ خان کا انکشاف

پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ مجھے ایک بار پھر محبت ہوگئی ہے لیکن میں اس موضوع کو خفیہ رکھنا چاہتی ہوں۔

اندرون و بیرون ملک شہرت پانے والی پاکستانی اداکارہ نے لاک ڈاؤن کے دوران سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کو آن لائن انٹرویو دیا، انٹرویو کے دوران جب ثمینہ نے دوبارہ محبت سے متعلق افواہوں کا ذکر کیا تو ماہرہ خان نے جواب دیا کہ میری دادی نے 90 برس کے جوڑے کی شادی کی خبر سننے کے بعد مجھے بھی شادی سے متعلق دوبارہ سوچنے کا مشورہ دیا ہے۔

ہاں مجھے دوبارہ محبت ہوگئی ہے مگر وہ اس انڈسٹری سے تعلق نہیں رکھتے یہ میری زندگی کو وہ حصہ ہے جسے میں دنیا سے خفیہ رکھنا چاہتی ہوں، میں نظر لگنے پر یقین رکھتی ہوں اسلئے میں یہ بات خود تک ہی محدود رکھنا بہتر سمجھوں گی۔

ایک اور سوال کے جواب میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ "کورونا وائرس کی صورتحال سے پہلے میں اور فواد خان ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے جس کا نام نیلوفر ہے، فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے میں صرف دس دن باقی تھے کہ لاک ڈاؤن ہوگیا اب ہم نہیں جانتے کہ یہ سب کب تک ختم ہوگا، فلم کی کہانی مولا جٹ سے مختلف ہے، کہانی میں صرف دو کردار ہیں، فلم کے سارے سین ہم دونوں پر ہی فلمائے گئے ہیں، دو سینئر اداکاروں کی حیثیت سے دوبارہ واپس آنا خوش آئند ہے”۔

اپنے بیٹے کے ہمراہ لاک ڈاؤن میں اپنے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے ماہرہ کا کہنا تھا کہ یہ سب سے خوبصورت چیز ہے جو اس وقت ہوئی ہے، میری بیٹا بالکل میری طرح ہے اسے بھی جاگتے رہنا پسند ہے اور وہ صرف سورج طلوع ہونے کے بعد سوتا ہے، بہت دنوں سے ہم سورج طلوع دیکھنے کے عادی تھے لیکن میری ماں نے اس سلسلے کو ختم کروادیا۔

مجھے اس کی ذات میں بہت کچھ نیا نظر آرہا ہے، کیونکہ وہ عمر کے اس حصے میں ہے جہاں وہ ایک سمجھدار بالغ انسان کی طرح باتیں کرتا ہے، ہالی ووڈ کی ایک ڈرامہ فلم دیکھتے ہوئے اس نے اپنے والد اور میرے متعلق ڈھیروں سوال پوچھ ڈالے ۔

ثمینہ پیرزادہ کے سوال کہ وہ اس لاک ڈاؤن کو کیسے گزار رہی ہیں ماہرہ کا کہنا تھا کہ ” میں لاک ڈاؤن کے دوران بہت کچھ کرنے کے بجائے، اس وقت کو انجوائے کرنے میں گزار رہی ہوں، میں نے اپنی پرانی کتابیں نکال کر پڑھی ہیں۔

مجھے اپنے والدین کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا ہے، وہ سارا دن کیا کرتے ہیں یہ دیکھنا میرے لیے دلچسپ ہے، میر ی والدہ کو چند قدم اٹھانے میں بھی کتنی دشواری ہوتی ہے میں نے یہ ان دنوں میں جانا، اپنے معمول میں رہتے ہوئے ہم جن باتوں کو چھوٹا سمجھ کر غور نہیں کرتے، یہ بہت اہم ہوتی ہیں”۔

  • Let us hope mankind can recover from this Earth Shattering NEWS…

    Let us also hope He or She is not a Hindu actor from Pakistan’s enemy Hindustani government of terrorist Modi.

    Frivolous irrelevant News from Pakistani version of Western prostitutes aka Kim Kardashian families of California.
    Islamic Republic of Pakistan with its glorified prostitutes as our role models.
    Wah Jee Wah.

  • Let us hope mankind can recover the upcoming news from this pig nose actress.

    Let us also hope she or he is not a Hindu actor.

    She has a thing for uncircumcised weiners.

    Irrelevant frivolous NEWS.. Must be a slow news day.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >