معروف بھارتی اداکار عرفان خان انتقال کرگئے

بالی ووڈ کے معروف اداکار عرفان خان 54سال کی عمر میں انتقال کرگئے

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار عرفان خان کو بڑی آنت کا انفیکشن ہوگیا تھا،جس کی وجہ سے ان کی طبیعت خراب ہوئی اور گزشتہ روز انہیں اسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹرز نے انہیں ممبئی اسپتال کے آئی سی یو منتقل کردیا تھا۔

عرفان خان رواں ہفتے اپنی والدہ کے انتقال کے باعث بہت غمزدہ تھے، وہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ممبئی میں تھے اور راجستھان میں والدہ کے جنازے میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

54 سالہ عرفان خان نیورو اینڈوکرائن ٹیومر (کینسر)کا بھی شکار تھے اور علاج کے بعد گزشتہ برس صحت یاب ہوکر وطن واپس لوٹے تھے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >