معروف بھارتی اداکار رشی کپور انتقال کرگئے
بھارت کے معروف اداکاررشی کپور 67برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار رشی کپور کو گزشتہ روز طبیعیت خراب ہونے کے باعث ممبئی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا ، رشی کپور کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے ۔
بھارتی اداکار طویل عرصے تک امریکہ کے ہسپتال میں زیر علاج بھی رہے ۔بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے ٹوئیٹر پر رشی کپور کے انتقال کی خبر کی تصدیق کردی ۔
T 3517 – He's GONE .. ! Rishi Kapoor .. gone .. just passed away ..
I am destroyed !— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) April 30, 2020
اداکار رشی کپور اداکار رنبیر کپور کے والد اور ماضی کے معروف اداکار راج کپور کے صاحبزادے ہیں ۔
اداکار رشی کپور نے 150 سے زائد بھارتی فلموں میں کام کیا تھا، اُن کی بہترین فلموں میں بوبی، چاندنی، پریم گرنتھ، دیوانہ، امر اکبر انتھونی اور دیگر شامل ہیں۔
Rest in peace, Mr Rishi
These are all Covid-19 deaths!
Indian Govt. Is HIDING the Facts…