اداکار رشی کپور کی ہسپتال سے آخری دنوں کی ویڈیوز وائرل

گزشتہ دنوں اسپتال میں اداکار رشی کپور کے پرستار ڈاکٹر نے ان کا گانا گنگنايا جسے سن کر وہ آبديدہ ہوگئے تھے۔

اداکار کی اسپتال ميں بنائی گئی ويڈيو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔رشی کپور کے ایک پرستار ڈاکٹر نے انکا گانا گنگنایا جس پر وہ آبدیدہ ہوگئے اور انہوں نے ڈاکٹر کو نصیحت کی کہ آگے بڑھنے کیلئے وہ زیادہ سے زیادہ محنت کریں۔

طویل عرصے سے کینسر کیخلاف لڑائی لڑنے والے رشی کپور نے ممبئی کے این ایچ ریلائنس اسپتال میں آخری سانسیں لیں،اداکار رشی کپور کی ممبئی کے ہسپتال سے موت سے قبل کی آخری ویڈیو بھی وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رشی کپور کو کیسے سانس لینے میں دشواری ہورہی ہے اور وہ بالکل بے جان ہوکر رہ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ رشی کپور معروف بالی وڈ لیجنڈ راج کپور کے بیٹے اور رنبیر کپور کے والد تھے۔ انکے بھائی راجیو کپور، رندھیر کپور بھی مختلف فلموں میں کام کرچکے ہیں۔ جبکہ انکے چچا ششی کپور، شمی کپور کا شمار بھی بڑےاداکاروں میں ہوتا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >