صرف 300ڈالر بچے ہيں، اداکارہ ميرا امریکہ میں پریشان

کرونا وائرس کی وجہ سے اداکارہ میرا امریکا میں پھنسی ہوئی ہیں۔ جس کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جبکہ انہیں کرونا کی وجہ سے موجودہ صورتحال سے خوف بھی آرہاہے،اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اب صرف تین سو ڈالر بچے ہیں جس کی وجہ سے گزارا کرنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔ پاکستان واپسی کيلئے جہاز کا ٹکٹ تين ہزار ڈالر ميں مل رہا ہے۔

ادکارہ نے اپنے آڈیو پیغام میں پوچھا کہ اگر واپسی پر جہاز ميں کرونا ہوگيا تو ميری موت کا کون ذمہ دار ہوگا؟اداکارہ میرا نے کہا کہ ان کے کيمرا مين اور پروڈيوسرز کا امريکا ميں انتقال ہوگيا ہے اور وہ سخت خوفزدہ ہيں۔

لیکن اس خوف بھرے پیغام سے ہٹ کر اگر دیکھا جائے تو اداکارہ میرا نیویارک میں مٹر گشت میں بھی مصروف ہیں، سوشل میڈیا پر انہوں نے ٹائمز اسکوائر کی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں وہ خود کو گھر پر نہیں لیکن سب گھروں پر رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ محفوظ رہيں۔

اس سے پہلے ميرا نے نجی ٹی وی سے گفتگو ميں بھی اپنی پریشانی ظاہر کی تھی کہ ان کے پاس پيسے نہيں ہيں اور وہ سخت پريشان ہيں۔ جبکہ وزیراعظم سے اپیل میں کہا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی ہے، وزیراعظم ان کے بھی وطن واپسی کے واپسی کے انتظامات کئے جائیں۔

اداکارہ میرا گزشتہ دو ماہ سے امریکا میں پھنسی ہوئی ہیں، وہ پہلے کیپٹن نوید کے گھر پر تھیں، جس کے بعد اب ایک ہفتے سے ہوٹل میں قرنطینہ میں وقت گزار رہی ہیں۔ساتھ ساتھ باہر گھوم بھی رہی ہیں، اس سے پہلے ان کی وائٹ ہاؤس کے باہر چہل قدمی کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >