بالی ووڈ اداکار عرفان خان کی موت عامرلیاقت کیلئے ٹھٹھا اور مذاق

ٹی وی میزبان عامر لیاقت اپنے متنازع بیان، اپنے انداز گفتگو اور کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی زینت بن جاتے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار عرفان خان کی موت پر ادکار عدنان صدیقی نے تعزیت کی تو عامر لیاقت نے انتہائی غیرسنجیدہ ریمارکس دیئے۔

انہوں نے بالی ووڈ میں عدنان صدیقی کے کیریئر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ،آپ نے فلم "مام”میں کام کیا اور بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی موت ہوگئی ، آپ نے عرفان خان کے ساتھ کام کیا اور ان کا انتقال بھی ہوگیا۔

عامر لیاقت نے تو یہاں تک کہا کہ عدنان کو مردانی 2 اور جسم 2 میں بھی کرداروں کی پیش کش کی گئی تھی ، لیکن انہوں نے انکار کردیا ، لہذا ان فلموں کے اداکاروں نے اپنی زندگی پاکستانی اداکار عدنان صدیقی کے نام کردی۔

عدنان صدیقی نے بھی عرفان خان کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے لیے ایک طویل نوٹ جاری کیا تھا ۔انہوں نے لکھا تھا کہ ایک بہترین شخص بہت جلدی چلا گیا، مجھے عرفان خان سے پہلی بار ملنے کا اعزاز ’اے مائٹی ہارٹ‘ فلم کے سیٹ پر ملا۔ہم اس فلم کے سیٹ پر اچھے دوست بن گئے اور شوٹ کے بعد ایک ساتھ گھوما بھی کرتے تھے۔

وہ ایک بہترین اداکار تھے۔انہوں نے لکھا کہ دوہزار اٹھارہ میں لندن میں آئی پی پی اے کے دوران مجھے پتا چلا کہ عرفان خان بھی لندن میں موجود ہیں، وہ اس دوران کسی سے نہیں مل رہے تھے لیکن انہوں نے مجھ سے ملاقات کرنے پر رضامندی ظاہر کی، اس دوران ہم نے فلموں اور دیگر موضوعات پر بات چیت کی،ان کے آخری الفاظ یہ تھے "عدنان میں جلد ٹھیک ہوکر واپس آوں گا‘، کون جانتا تھا کہ اب میں ان کے لیے یہ نوٹ تحریر کروں گا‘


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >