عرفان خان کی موت کا مذاق اڑانے پر عدنان صدیقی کی عامر لیاقت پر سخت تنقید

بالی ووڈ اداکار عرفان خان کی موت پر عامرلیاقت کے ٹھٹھا اور مذاق اڑانے پر اداکار عدنان صدیقی کا ردعمل سامنے آگیا۔۔عامر لیاقت کو کھری کھری سنادیں

انہوں نے بالی ووڈ میں عدنان صدیقی کے کیریئر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جو بھی آپکے ساتھ کام کرتا ہے وہ مرجاتا ہے۔ آپ نے فلم "مام”میں سری دیوی کیساتھ کام کیا اور سری دیوی کی موت ہوگئی ، آپ نے عرفان خان کے ساتھ کام کیا اور ان کا انتقال بھی ہوگیا۔

اسکے جواب میں عدنان صدیقی نے شو میں ہی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے عامر لیاقت سے کہا کہ یہ آپ کے لیے مذاق ہوگا لیکن ان کے لیے بالکل بھی مذاق نہیں۔ تاہم عامر لیاقت نے ان سے اس بات پر کوئی معذرت نہ کی ۔

عدنان صدیقی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک تحریر پوسٹ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ عامر لیاقت کے پروگرام میں شرکت کرنا ان کے لیے باعث شرم اور پچھتاوے کا باعث تھا۔

عدنان صدیقی نے لکھا کہ انہیں لائیو شو میں شرکت کی دعوت دی گئی جس میں بدقسمتی سے یہ واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے لکھا کہ عامر لیاقت نے انتہائی حساس بات کا مذاق اڑایا جو ہر لحاظ سے نامناسب تھا۔ یہ اتنی گری ہوئی بات تھی کہ میں اس کے لیے “Below the belt” جیسے الفاظ بھی استعمال نہیں کرتا۔

اداکار عدنان صدیقی نے مزید لکھا کہ یہ ایک انتہائی تضحیک آمیز ہے کہ کسی کی موت کا مذاق اڑایا جائے اور عامر لیاقت کے اس مذاق سے نہ صرف انکی بلکہ میرے سمیت پورے ملک کی منفی عکاسی ہوئی ہے۔

اداکار عدنان صدیقی نے سری دیوی اور عرفان خان کی فیملی اور پرستاروں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ جب عامر لیاقت نے یہ حرکت کی تو مجھے انتہائی برا محسوس ہورہا تھا لیکن میں عامر لیاقت کے معیار تک نہیں گر سکتا۔

عدنان صدیقی نے مزید لکھا کہ شو میں آنے اور اس طرح کے مذاق سے انہوں نے سبق سیکھا ہے اور اب وہ وعدہ کرتے ہیں کہ آئندہ وہ ایسی حرکت کو برداشت نہیں کریں گے۔

عدنان صدیقی کی ٹویٹر پر معافی مانگنے پر ان کے فالوورز نے عامر لیاقت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین نے عدنان صدیقی کی تعریف اور عامر لیاقت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق عامر لیاقت نہ صرف اس چینل کیلئے بلکہ تحریک انصاف کے لئے بدنامی کا باعث ہے جس کے ٹکٹ پر وہ منتخب ہوا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کو رمضان المبارک میں اس قسم کا چھچھورا پن کرنے کی ضرورت کیاتھی؟

عدنان صدیقی کی ٹویٹ کو ایک ہزار سے زائد افراد نے ری ٹویٹ کیا جبکہ 5 ہزار سے زائد افراد نے لائیک کیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >