فلم "ونس اپان اے ٹائم ان کراچی” کا پہلا ٹیزر جاری

کراچی کے حالات پر بننے والی نئی فلم ونس اپان اے ٹائم ان کراچی کا پہلا ٹیزر جاری کردیاگیافلم کی کاسٹ میں محسن عباس حیدر، نوشین شاہ، عدنان شاہ ٹیپو،علی رضوی اوراحمد بلال شامل ہیں۔

رواں ماہ میں اس فلم کی سوشل میڈ یا پر تشہیر کے علاوہ پوسٹرز بھی شائع کئے گئے تھے اور اب اس کا پہلا ٹیزر جاری کیا گیا ہے۔

فلم کی کہانی ایک نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بقاء کی جنگ لڑرہا ہوتا ہے، ایک طرف وہ پولیس سے بچنے کی کوشش کرتا ہے تو دوسری طرف ایک گینگ سے جو اسکی جان کا دشمن بنا ہوا ہے۔

فلم ایکشن، رومانس اور کامیڈی سے بھرپور ہے، محسن عباس نے اپنے کردار کو بہت اچھے طریقے سے نبھایا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >