ارطغرل غازی پرپاکستان سے ناقابل بیان ردعمل آیا،ترک ٹی وی ڈائریکٹرریاض منٹی

 ارطغرل غازی پرپاکستان سے ناقابل بیان ردعمل آیا،ترک ٹی وی ڈائریکٹرریاض منٹی

ٹی آر ٹی کے ڈیجیٹل ترکش ریڈیو اور ٹی وی کے ڈائریکٹر ریاض منٹی نے بی بی سی کو انٹرویو میں بتایا کہ ارطغرل پاکستانی ناظرین میں اس قدر مقبول ہوا کے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا،انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے کے بعد ڈرامہ بے حد مقبول ہوگیا اب سوشل میڈیا پر اس کے ٹرینڈ بنتے ہیں۔

ریاض منٹی نے بتایا کہ ڈرامے کو انگریزی،عربی،ہسپانوی،روسی کسواہیلی اور اردو زبان میں ڈب کیا گیا ہے۔

 ارطغرل غازی پرپاکستان سے ناقابل بیان ردعمل آیا،ترک ٹی وی ڈائریکٹرریاض منٹی

ارطغرل غازی کی مقبولیت پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ترکی میں پہلے ہی بہت مقبول تھا لیکن اب برطانیہ اور جنوبی افریقہ جیسے ممالک میں ارطغرل کیفے کھلنے لگے، یہاں تک کہ لوگ صرف ارطغرل کی تاریخ کیلئے ٹورسٹ  ترکی آنے لگے ہیں۔

 ارطغرل غازی پرپاکستان سے ناقابل بیان ردعمل آیا،ترک ٹی وی ڈائریکٹرریاض منٹی

ریاض منٹی کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے کا اردو ترجمہ ان کے منصوبوں میں پہلے سے شامل تھا کیونکہ اس بات پر یقین تھا کہ ڈرامہ دنیا بھر میں اردو بولنے والوں میں بہت مقبول ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ارطغرل کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے اور اس شاندار کہانی نے دنیا بھر میں لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔

 ارطغرل غازی پرپاکستان سے ناقابل بیان ردعمل آیا،ترک ٹی وی ڈائریکٹرریاض منٹی

ڈرامے کی عالمی شہرت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ڈرامے کو پانچ سو ارب مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ پچھلے ایک سال میں ہماری ٹیمیں دنیا میں جہاں جہاں گئیں ہم نے گھروں اور دکانوں میں کائی پرچم دیکھے تو کہیں لوگوں کے سروں پر ارطغرل کی ٹوپی اور ان کی انگلیوں میں ارطغرل کی انگوٹھی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سب اس ڈرامے کو لکھنے اور بنانے والوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔

 ارطغرل غازی پرپاکستان سے ناقابل بیان ردعمل آیا،ترک ٹی وی ڈائریکٹرریاض منٹی

  • ارطغرل غازی ڈرامہ سیریل بہت ہی اچھی کاوش. ھے میں اس پر عظیم لیڈر اردوان صاحب اور اس کے لکھاری اور کرداروں کو اس کاوش پر سلام پیش کرتا ھوں .

  • بہت عرصہ سے پاکستان کے میڈیامافیاز نے پاکستان کی نوجوان نسل میں ڈاراموں کے زریعے اخلاق اور اخلاقیات کا جو جنازہ نکالا ہوا تھا ان بد بودار ڈاراموں کی وجہ سے پاکستان کی نوجوان نسل مایوسی کا شکار ہو رہی تھی    بیہودہ ڈاراموں کا ایک طوفان برپا تھا ارطغل غازی کے اس شاہکار ڈارامے نے نوجوان نسل سے وہ مایوسی ختم کر دی اور پاکستان کے نوجوانوں کو ایک شاندار مستقبل نظر آرہا ھے۔ انشاءاللہ


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >