نفرت دوستی محبت اور شادی کا سفر،اداکار آغاعلی اور اداکارہ حنا الطاف نے نکاح کرلیا

نفرت سے دوستی ، دوستی سے محبت اور پھر دیکھتے دیکھتے محبت کا رشتہ شادی کے بندھن میں بندھ گیا، ڈراما سیریل ’’دل گمشدہ‘‘ کی جوڑی اداکار آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف  نے جمعتہ الوداع کو نکاح کرلیا۔ دونوں نے نکاح کی خبر انسٹاگرام پر دی۔

آغاعلی نے اپنی اور حنا کی  نکاح کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا چند سال قبل میں نے اور حنا نے ایک ساتھ ایک ٹی وی شو کی میزبانی کی تھی اور اس وقت ہم دونوں کو ایک دوسرے سے نفرت ہوگئی تھی۔  چند سال بعد ایک بار پھر ملے اور اس وقت ہماری دوستی ہوگئی اور پھر ہم ایک دوسرے کے سب سے اچھے دوست بن گئے اور گزشتہ گیارہ ماہ میں ہم نے ایک ساتھ فلمیں دیکھیں، نہ ختم ہونے والی باتیں کیں اور پھر حنا میری زندگی کا حصہ بن گئی۔

View this post on Instagram

A few years ago we hosted a Tv show together and we hated each other , later met a couple of years ago again , and we became friends, then became best friends and last 11 months have been crazy! Movies, Street Fighter, Endless talks and You became a part of my life like no one has .. I loved every second I spent with you .. and then the Lockdown happened … I missed you like a part of me was missing!!! I realised and was sure that I want to spend the rest of my life you … and here we go! Like I always wanted ( neither we had a choice ) we Alhumdulliah on Jumma Tul Widaa 22nd May, 2020 , With just a bunch of our dear ones ( neither we had a choice ) got Nikkah-fied! Dua main yaad rakhna 🙌🏻 @hinaaltaf I Officially Love you ♥️ #AaghaAli #HinaAltaf #JustMarried

A post shared by Aagha Ali (@aaghaaliofficial) on

آغا علی نے لکھا تمہارے ساتھ گزارا گیا ایک ایک سیکنڈ مجھے بہت پیارا ہے اور جب لاک ڈاؤن ہوا میں نے تمہیں ایسے یاد کیا جیسے میری زندگی کا کوئی حصہ گم ہوگیا ہو اور اس وقت مجھے احساس ہوا کہ میں تمہارے ساتھ اپنی پوری زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔ الحمداللہ 22 مئی 2020  جمعۃالوداع کے دن چند قریبی عزیزوں کی موجودگی میں ہمارا نکاح ہوگیا،میں  حنا سے بے محبت کرتا ہوں،تمام چاہنے والے دعاؤں میں یاد رکھیں۔

حنا الطاف نے بھی آغا علی کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئےاپنی انسٹاگرام پوسٹ پر  کا آغاز کچھ اس طرح کیا کہ ایک دوسرے سے نفرت کرنے سے لے کر دوست بننے تک ،بہترین دوست اور زندگی کے شراکت داروں تک میں نے آغا کے بارے میں جو سوچ رکھی وہ غلط تھی، آغاعلی نے میرادل جیت لیا،  میں نے کسی کو اتنا وفادار اور خیال رکھنے والا نہیں دیکھا جو میری خوشی سے سب سے زیادہ ترجیح دیتا ہے، آج ہم نے ایک دوسرے پر بھروسہ کرنے اور ایک دوسرے کے ساتھ دیانت داری ہنسی خوشی رہنے کا وعدہ کیا ہے، آخر دن ہم دونوں ہی یہی چاہتے تھے۔ میں آغاعلی کو بہت چاہتی ہوں۔

حنا الطاف سے قبل آغاعلی اور اداکارہ سارہ خان کی محبت کے چرچے عام تھے،  میڈیا پر دونوں کی شادی کی خبریں بھی عام تھیں، لیکن پھر اچانک دونوں جدا ہوگئے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More