میزبان ندا یاسر،اداکار یاسر نواز اور اداکارہ علیزے شاہ کاکورونا ٹیسٹ مثبت

مشہور پاکستانی مارننگ شو ہوسٹ ندا یاس اور ان کے شوہر یاسر نواز کا کورنا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،یاسر نواز کے قریبی ذرائع نے ایک ٹی وی چینل پر اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ حالیہ دنوں میں ڈرامہ عہدوفا سے شہرت پانے والی اداکارہ علیزے شاہ اور ان کے دوست نعمان سمیع بھی کورونا کے شکار ہوگئے ہیں۔

 

 

 

یاسر نواز، علیزے اور ان کے دوست نعمان سمیع ایک ڈرامہ سیریل میرا دل میرا دشمن میں اکٹھے کام کر رہے ہیں اور کچھ روز قبل ندا یاسر کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں بطور مہمان شریک ہوئے تھے۔

ان شوبز ستاروں کے بعد پروگرام کے عملے کے دیگر افراد کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے جس کی رپورٹ کا انتظار ہے ندا یاسر کو پہلے بھی اپنے شو میں کورونا کے دوران موثر احتیاطی تدابیر نہ اپنانے پر متعدد بار سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More