ڈرامہ ارطغرل کے پروڈیوسر پاکستانی فنکاروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہشمند

ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی پاکستانی میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑنے کے بعد یو ٹیوب پربھی نئے سبسکرائبرز کا ریکارڈ توڑچکا ہے اور اب اس کے پروڈیوسر نے پاکستانی پروڈیوسرز اور فنکاروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہش کا اظہار کیا ہے ۔

ارطغرل ڈرامے کے پروڈیوسر و سکرین رائٹر محمد بوزداغ نے ترکی کے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو نہ صرف سیاست اور تجارت بلکہ آّرٹس و کلچر میں بھی مل کر کام کرنا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ اس لیے سرمایہ کاروں کو ان شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔

حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی ایک دوسرے کو بھائی کہتے ہیں لیکن آج تک ہم نے آرٹس اور کلچر میں شراکت نہیں کی ۔

محمد بوزداغ نے کہا کہ ہمیں مشترکہ منصوبوں پر کام کرنا چاہیے جن میں دونوں برادرانہ ممالک کے پروڈیوسر اور فنکار ایک ساتھ کام کریں ۔

محمد بوزداغ کا مزید کہنا تھا کہ دونوں برادرانہ ممالک کی سرحدیں الگ ہیں لیکن دونوں قوموں کی روح ایک ہی ہے۔ جب ہم میں سے کسی ایک پر مصیبت آتی ہے تو ہم مل کر کام کرتے ہیں، اسی طرح ہمیں اچھے دنوں میں بھی اکٹھے کام کرنا چاہیے اور سنیما کے ساتھ پکوانوں، میوزیم اور تاریخ جیسے شعبوں میں بھی مل کر کام کرنا چاہیے’۔

انہوں نے مزید کہا ‘ہمیں اپنا تجربہ پاکستان سے شیئر کرنا چاہیے اور انہیں اپنے تجربات ہمارے ساتھ ، ہم اکٹھے مل کرایسا کام تخلیق کر سکتے ہیں جو دنیا کو ہلا کر رکھ دے’۔

محمد بوزداغ کا ارطغرل ڈرامے کی پاکستان میں مقبولیت کے بارے میں کہنا تھا ان کو توقع تھی کہ یہ ڈرامہ پاکستان میں بھی مقبول ہو گا لیکن وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ اتنے مختصر عرصے میں یہ اتنا زہادہ مقبول ہو گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ارطغرل پاکستان میں اتنا مقبول ہوا ۔

    It’s a best plan for Pakistan and Turkey, bcz both call to each other brother then they should work to gather in all Field like history, culture,art,and so many other things.We should prove the power of Islam against Islam enemies. So the actors, actresses and producers of Pakistan should be accept this desire and work to gather.

    Thank you.

    واہ بہت اچھی سوچ ہے ترکی کے عوام بھی پاکستان سے محبت کرتے ہیں اکٹر اوقات سعودیہ میں ملاقات ہوتی ہے میری بہت پیار سے ملتے ہیں اور اگر یہ سلسلہ شروع ہو جائے تو مزید نزدیک آ جائیں گے دو برادر اسلامی ممالک ان شاء اللہ عزوجل

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More