عائشہ عمر نے شیخ رشید سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا

عائشہ عمر کا کہنا ہے اگر دنیا میں مرد ختم ہوگئے اور مجھے قائم علی شاہ، چوہدری شجاعت، رانا ثنا اللہ اور شیخ رشید میں سے کسی ایک سے شادی کرنا پڑی تو میں شیخ رشید کو اپنا جیون ساتھی چنوں گی۔

اداکارہ سے ایک ٹی وی پروگرام کے میں سوال کیا گیا کہ اگر کسی وجہ سے دنیا میں چوہدری شجاعت، شیخ رشید، رانا ثنا اللہ اور قائم علی شاہ کے علاوہ تمام مرد ختم ہوگئے تو آپ ان میں سے کسے اپنا جیون ساتھی چنیں گی جس پر عائشہ عمر نے جواب دیا کہ میں شیخ رشید سے شادی کرلوں گی کیونکہ ان کی حس مزاح اچھی ہے اور وہ مزاحیہ شخصیت کے مالک ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ لوگ بچوں کے لیے شادی کرتے ہیں میں تو خود بچی ہوں ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں، معاشرہ میں سمجھا جاتا ہے شادی زندگی سنوارتی ہے مگر در حقیقت شادی سے زندگی ختم ہوجاتی ہے، میں جب بھی شادی کروں گی سب کو بلاؤں گی۔

 


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >