پاکستان آئی تو چائے پلائیں گے؟ ارطغرل غازی کی بانو پاکستانی چائے کی شوقین

پاکستان آئی تو چائے پلائیں گے؟ ارطغرل غازی کی بانو پاکستانی چائے کی شوقین

اگر پاکستان آئی تو چائے پلائیں گے؟ ارطغرل غازی کی بانو چیچک

اگر پاکستان آئی تو چائے پلائیں گے؟ ارطغرل غازی کی بانو چیچکبانو کا کردار ادا کرنے والی ایزگی ایسما کہتی ہیں کہ پاکستانی اور ترک بالکل ایک جیسے ہیں اور وہ پاکستان کے لوگوں اور اس کی ثقافت سے بہت محبت کرتی ہیں۔مکمل خبر پڑھنے کے لیے: www.independenturdu.com/node/37521

Posted by Independent Urdu on Saturday, May 30, 2020

ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے فنکاروں کو پاکستانیوں کی جانب سے بے پناہ محبت مل رہی ہےجس کا ترک فنکار بھی بھرپور جواب دے رہے ہیں،ڈرامے کے مرکزی کرداروں نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کی اور اب ڈرامے میں بانو کا کردار نبھانے والی ترک اداکارہ ایزگی ایسما نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں ایزگی ایسما نے پاکستان نے محبت کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے پہلے تو پوچھا کہ اگر وہ پاکستان آئیں تو کیا انہیں بھی چائے پلائی جائے گی، بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو چائے پلانے کے بعد پاکستانی چائے تو دنیا بھر میں ویسے ہی مشہور ہوگئی ہے۔

ایزگی کا کہنا تھا کہ وہ جلد پاکستان آ کر شائقین سے ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان آئیں تو چائے ضرور پئیں گی۔ بلکہ انہوں نے پاکستانی شائقین سے اردو میں یہ بھی پوچھا کہ جب میں پاکستان آؤں گی تو کیا آپ مجھے چائے پلائیں گے؟

ایزاگی نے کہا کہ وہ پاکستان کے لوگوں اور اس کی ثقافت سے بہت محبت کرتی ہیں۔ ‘پاکستان اور ترکی کے عوام بالکل ایک جیسے ہیں، مجھے پاکستانی شائقین کے محبت بھرے پیغامات موصول ہوئے جس کے لیے میں تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔مجھے کئی اعتبار سے پاکستان بالکل ترکی جیسا لگتا ہے۔ اس لیے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ہم دو مختلف ملک ہونے کے باوجود ایک قوم ہیں۔

‘ارطغرل غازی’ کے کردار دوآن ایلپ کی بیوی بننے والی ایزگی ایسما اپنے باہمت اور جرات مندانہ کردار بانو چیچک کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہورہی ہیں،ایزگی ڈرامے کی ان چند اداکاراؤں میں سے ہیں، جن پر خواتین میں سب سے زیادہ فائٹنگ سین فلمائے گئے کیونکہ بانو کا کردار ایک ایسی بہادر خاتون کا ہے جو ناصرف مشکل وقت میں اپنے شوہر کے شانہ بشانہ دشمنوں سے لڑتی ہے بلکہ باطل پر حق کی جیت کے لیے اپنی زندگی بھی داؤ پر لگا دیتی ہے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More