دنیا کی کم عمر ارب پتی اداکارہ کو غلط بیانی کی سزا مل گئی

فوربز کی جانب سے دنیا بھر کے ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل امریکی اداکارہ کو غلط بیانی کرنے پر اس لسٹ سے باہر نکال دیا گیا۔


امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس رئیلٹی ٹی وی اداکارہ کائلی جینر کو اپنے اثاثو ں سے متعلق غلط معلومات دینے پر اس فہرست سے نکال دیا گیا۔
فوربز کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ کے اثاثہ جات کی کل مالیت ایک ارب یا اس سے زیادہ نہیں ہے لہذا پالیسی کے مطابق وہ اس فہرست میں شامل ہونے کی حقدار نہیں ہیں اسی لیے ان کا نام اس لسٹ سے نکالا جارہا ہے۔
فوربز میگزین نے گزشتہ برس کائلی جینر کو دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل کرکے انہیں کم عمرارب پتی خاتون بھی قرار دیا تھا۔

فوربز انتظامیہ کے مطابق کائلی کے اثاثہ جات سے متعلق ٹیم کام کررہی ہے، ان کی کاسمیٹک کمپنی ابھی نقصان میں ہے اس کے حصص کی ویلیو کو بھی دیکھا گیا، ان کا کاروباری حجم سکڑ گیا ہے، اداکارہ کے مجموعی اثاثوں کی مالیت تقریبا 90 کروڑ ڈالر بنتی ہے جبکہ انہوں نے یہ مالیت بڑھا چڑھا کر بتائی اس لیے انہیں ارب پتی نہیں کہا جاسکتا ۔

دوسری جانب کائلی نے ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں ارب پتی افراد کی فہرست سے نکالے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوربز میگزین کی جانب سے پیش کی جانے والی کہانی صر ف مفروضوں پر مبنی ہے، میں نے 2006 میں 29 ڈالر سے کائلی کاسمیٹکس کے نام سے کاروبار شروع کیا تھا جو آج یہاں تک پہنچ گیا ہے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More