میری اور سائرہ کی علیحدگی کی وجہ صدف نہیں تھی،شہروز سبزواری کا وضاحتی ویڈیو بیان

میری اور سائرہ کی علیحدگی کی وجہ صدف نہیں تھی،شہروز سبزواری کا وضاحتی بیان

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر نئے شادی شدہ جوڑے شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ صدف شہروز کی نکاح کے تقریب کے بعد ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد جہاں دونوں کے چاہنے والوں کی جانب سے ان کے لئے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں کچھ لوگوں کی جانب سے دونوں کی شادی کو لے کر یہ تنقید کی جارہی ہے کہ شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف میں علیحدگی کی وجہ صدف کنول ہے، جس کا ثبوت آج دونوں نے شادی کے بندھن میں بندھ کر دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ناقدین کی جانب سے شہروز سبزواری ان کی اہلیہ صدف اور ان کے خاندان کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر شہروز سبزواری کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں حلفاً یہ بات کہنے کے لیے تیار ہوں کہ میری اور سائرہ یوسف کی علیحدگی کی وجہ صدف کبھی نہ تھی، تاہم ہم دونوں کے بیچ ہمارے اپنے اختلافات تھے جس کی بنا پر ہم دونوں کی علیحدگی ہوئی۔

انہوں نے اپنے جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں اللہ تعالی، رسول اللہ اور قرآن پاک کو حاضر ناظر جان کر تمام تنقید کرنے والوں پر یہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ صدف کنول کبھی بھی میری اور سائرہ یوسف کے درمیان علیحدگی کی وجہ نہیں تھی، بلکہ صدف کنول مجھے سائرہ یوسف کے ساتھ اختلافات کے باعث علیحدگی کے بعد ملی تھی، جو صرف میرے لیے ساتھی اداکارہ تھی۔

شہروز سبزواری نے اپنے جاری ویڈیو پیغام میں تنقید کرنے والوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں چیلنج کیا کہ اگر کوئی فلاسفر یہ سمجھتا ہے کہ میری اور سائرہ یوسف کی علیحدگی کے پیچھے صدف کنول کا ہاتھ ہے تو وہ میرے سامنے آئے اور ثبوت کے ساتھ بات کریں، لیکن میں اپنے خاندان کے بارے میں لوگوں کو جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا، اپنے خاندان کی عزت کی خاطر میں آخری دم تک لڑنے کے لیے تیار ہوں۔

انہوں نے اپنے جاری ویڈیو پیغام میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ لاکھ اختلافات ہونے کے باوجود میں نے اپنی اور سائرہ یوسف کی شادی بچانے کی کوشش کی لیکن ہم دونوں میں اختلافات موجود رہے جو آخر کار ہم دونوں بھی علیحدگی کا سبب بنے، جبکہ میں کبھی بھی اس کو طلاق دینا نہیں چاہتا تھا، لیکن ہم دونوں کا ایک دوسرے کے ساتھ مزید رہنا نا ممکن ہو گیا تھا۔

    (50 posts)

    who the hell are you and your family …? you are not that much important that people are discussing you .Its your personal matter & in your profession Nikkah & devorce is just like a drama ,Who cares your justification ?

    Senator (1k + posts)

    اس نسواریئے کی پہلی بیوی بہت خوبصورت دکھای دے رہی ہے نئی والی تو اس کو نچا کر رکھ دے گی کافی چالاک لگ رہی ہے، بحرحال جنہاں کھادیاں گاجراں ٹڈ انہاں دے پیڑ

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More