کرونا وائرس: موت کی جھوٹی خبریں پھیلانے پر اداکارہ سکینہ سموں صحافی پر شدید برہم

سینیئر اداکارہ اور ڈائریکٹر سکینہ سموں نے خود کے حوالے سے کرونا میں مبتلاہونےکی خبروں پر بول پڑیں,ٹویٹ میں سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کی شدید الفاظ میں مذمت کردی, انہوں نے لکھا میں اپنی صحت کے حوالے سے بات نہیں کرنا چاہتی

https://twitter.com/sakinasamo/status/1267919923868729344

سکینہ سموں نے متعلقہ صحافی کا نام بتائے بغیر لکھا ’’ گزشتہ روز ایک نام نہاد صحافی پورا دن مجھے کالز کرتا رہا ، میں نے اس سے بات کرنے یا کسی بھی میسج کا جواب دینے سے انکار کردیا ,میں اپنی صحت سے متعلق کوئی بات نہیں کرنا چاہتی تھی، لمبی بات ہے لیکن مختصر یہ کہ میں نے اس کا نمبر واٹس ایپ پر بلاک کردیا۔

سکینہ سموں نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ ایک پوسٹ بھی شیئر کی جس میں ان کے انتقال کر جانے کے حوالے سے جھوٹی خبر دیکھی جاسکتی ہے۔

اسی جھوٹی خبر کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا وہ بار بار کال کرتا رہا اور پھر یہ ہوا

جس کےبعد سوشل میڈیا صارفین نے اس پوسٹ پر کیے جانے والے تبصروں میں صحافت کے ایسےمعیارپر افسوس کا اظہار کیا۔

سکینہ سموں کے ساتھ ساتھ متعدد ویب سائٹس پر اداکارہ روبینہ اشرف کے کرونا کا شکار ہونے کی خبریں سامنے آئیں ، ان خبروں میں کسی قسم کے مصدقہ ذرائع کا ذکرنہیں کیاگیا۔

    (1 posts)

    آپکی خیریت پوچھنے والا صحافی ناکام نہاد تھا اور اگر وہ آپکا انٹرویو لینے والا ھوتا تو وہ نامور صحافی ھو ا تھا کچھ خدا کا خوف کریں’ تکبر کی بھی کو حد ھوتی ھے آپکے الفاظوں سے ہی نہیں آپکے بتانے کے انداز سے بھی تکبر نظر ا رھا ھے

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More