بچوں کی کیوٹ جوڑی نے شہروز اور صدف کے نکاح کی نقل کرڈالی

بچوں کی کیوٹ جوڑی نے شہروز اور صدف کے نکاح کی نقل کرڈالی

بچوں کی ایک جوڑی نے پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ستاروں کی شادیوں پر وائرل ہونے والی تصاویر جیسا ہی فوٹو شوٹ کرواکر دنیا بھر میں لوگوں کو اپنا مداح بنا لیا ہے۔

انسٹا گرام پر’ ٹی دی کڈز ‘بچوں کا ایک پیج ہے جس پر والدین کی جانب سے بچوں کو کپڑے پہننے اور شوبز ستاروں کی طرح پوز بنانے سے متعلق مدد فراہم کی جاتی ہے، اس پیج پر بچوں کی اس کیوٹ جوڑی نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہر جوڑی کے فوٹو شوٹ کی نقل کی اور بہت ساری جگہوں پر تو اوریجنل تصاویر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
ایک بات تو طے ہے ان بچوں کے والدین اور ان کی تصاویر لینے والے فوٹوگرافرز یہ بات اچھے سے جانتے ہیں کہ لوگوں کے دلوں میں کیسے اترا جاتا ہے۔
احد رضا میر اور سجل علی
سجل اور احد پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک کیوٹ کپل ہے جو  شادی کے بندھن میں بندھ گئے ان کی شادی کے جوڑوں میں وائرل ہونے والی تصاویر میں سے ایک تصویر کی ہو بہو نقل ان بچوں کی جوڑی نے کرکے انہیں بہترین تحفہ دیا۔

بچوں کی کیوٹ جوڑی نے شہروز اور صدف کے نکاح کی نقل کرڈالی
ایمن اور منیب بٹ
ایمن اور منیب کی شادی پاکستانی شوبز کے مداحوں کو نہیں بھول سکتی، طویل عرصےتک جاری رہنے والی ان کی شادی کے اور اس دوران ان کی منظر عام پر آنے والی تصاویر بہت وائرل ہوئیں، اسی میں سےایک تصویر اور پوز کی نقل کرکے اس بچوں کے کیوٹ کپل نے کما ل کردیا۔

بچوں کی کیوٹ جوڑی نے شہروز اور صدف کے نکاح کی نقل کرڈالی
ان بچوں نے ان کے علاوہ زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی تصویر کی نقل کی اور الیزے شاہ اور نعمان سمیع کی پوز کی بھی ، البانیہ سے تعلق رکھنے والی امیلا نامی اس بچی نے پاکستانی اداکارہ مایا علی کی ایک وائرل فوٹو کی بھی نقل کی چونکہ وہ ابھی تک سنگل ہیں تاہم بچوں سےان کی شادی تک کا انتظار نہ ہوا اسی لیے انہوں نے اکیلی مایا علی کی تصویر کی ہی نقل کر ڈالی۔

بچوں کی کیوٹ جوڑی نے شہروز اور صدف کے نکاح کی نقل کرڈالی بچوں کی کیوٹ جوڑی نے شہروز اور صدف کے نکاح کی نقل کرڈالی

بچوں کی کیوٹ جوڑی نے شہروز اور صدف کے نکاح کی نقل کرڈالی
اسی دوران پاکستانی بچوں کے ایک کیوٹ جوڑے نے سوشل میڈیا کی ہاٹ سٹوری شہروز سبزواری اور صدف کنول کی شادی کی وائرل ہونے والی تصویر کی ہو بہو نقل کرکے سب کو حیران کردیا، پاکستانی بچوں نے اس بین الاقوامی بچوں کے کپل کو زبردست ٹکر دی ہے، ینگ فیشن ماڈل مریم رائے نے اپنے انسٹا گرام پیج پر شہروز اور کنول کی شادی کی تصاویر پر ری ایکٹ کرتے ہوئے یہ تصویر پوسٹ کی۔
شہروز اور صدف کی شادی سے جڑے تنازعات اپنی جگہ مگر ان بچوں نے نہایت کیوٹ طریقے سے نئے شادی شدہ جوڑے کو اپنی طرف سے مبارک باد پیش کی ہے جو انہیں ہمیشہ یاد رہے گی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >