صدف کنول اور شہروزسبزواری کی شادی: فریال مخدوم نے کھری کھری سنادیں

باکسر عامر خا ن کی اہلیہ فریال مخدوم نے صدف کنول کو دوست سائرہ یوسف کا گھر توڑنے کی وجہ قرار دے دیا۔

سائرہ یوسف کو طلاق دینے کے بعد صدف کنول سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے شہروز سبزواری جہاں مبارکبادیں وصول کررہے ہیں وہیں فریال مخدوم نے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹس سے اسٹوریز شیئر کیں ۔ایک پوسٹ میں فریال مخدوم لکھتی ہیں کہ سبق: دوست اور کتے ہمیشہ نسلی رکھیں۔

ایک اور پوسٹ میں وہ اداکارہ عظمیٰ خان کے معاملے کا بھی حوالہ دیتے ہوئے لکھتی ہیں کہ واہ، پاکستان میں ایک اور گھر اجڑ گیا، یہ رویہ شدید کراہت آمیز ہے۔

خیال رہے کہ آج کل ایک امیر زادے عثمان ملک سے تعلقات کی وجہ سےاداکارہ عظمیٰ خان بھی خبروں میں ہیں اور اسکی وجہ سے عثمان ملک کی اہلیہ آمنہ عثمان نے عثمان ملک سے طلاق لینے کا اعلان کیا ہے۔

فریال مخدوم نے اپنی اسٹوریز میں واضح طور پر کسی کا نام تو نہیں لیالیکن سائرہ یوسف اور ان کی 6 سالہ بیٹی نورے کی ایک تصویر شیئر کی جس پر سائرہ کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ چھوٹی سی، پیاری سی فیملی۔ خدا اپنا کرم کرے۔۔

صدف کنول پر تنقید کرنے کیلئے فریال نے ایک میم کا بھی سہارا لیا اور صدف کنول کو اپنی سہیلی سائرہ یوسف کے ساتھ دھوکا کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

فریال مخدوم نے ایک اور اسٹوری میں کہا کہ لوگ شہروز سبزواری اور صدف کنول کو مبارکباد پیش کررہے ہیں جبکہ ایک عورت جسے تکلیف پہنچائی گئی ہے وہ گھر ٹوٹنے کا دُکھ منا رہی ہے۔

اپنی ایک اور سٹوری میں فریال مخدوم کا کہنا تھا کہ کہ وہ مدد نہیں کرسکتی لیکن صورتحال پر تبصرہ کرسکتی ہیں۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More