وہ اداکارائیں جنہوں نے رنگ گورا کرنیوالی کریموں کے اشتہارات میں کام سے انکار کیا

پاکستان کی وہ نامور اداکارائیں جنہوں نے گوری رنگت بنانے یا جلد کو پرکشش بنانے والی کریموں کی تشہیر نہیں کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر برطانوی صحافی ہارون رشید نے ایک ٹویٹ کیا اور سوال پوچھا کہ کیا مجھے کوئی ایسے پاکستانی اور بالی ووڈ اسٹارز کے نام بتاسکتا ہے کہ جنہوں نے گوری رنگت والی کریموں کے اشتہارات میں کام کرنے سے انکار کیا ہو۔

جس کا جواب پاکستان کی کئی نامور اداکاراؤں نے دیا اور کہا کہ انہیں اس قسم کے اشتہارات میں کام کرنے کی آفر ہوچکی ہے لیکن انہوں نے یہ پیشکش ٹھکرادی۔ ان اداکاراؤں میں عائشہ عمر، ماہرہ خان، صنم سعید، حریم فاروق اور گلوکارہ مومنہ مستحسن ، زارا نور عباس سمیت دیگر اداکارائیں شامل ہیں

پاکستانی اداکاراؤں کا کہنا تھا کہ انہیں بھاری معاوضے کی پیشکش ہوئی لیکن انہوں نے ایسے کام سے انکار کیا۔

اداکارہ صنم سعید نے لکھا کہ انہوں نے ایسے اشتہارات میں کبھی کام نہیں کیا۔

صنم سعید کے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے اداکارہ عائشہ عمر نے لکھا کہ میں نے بھی کبھی ایسے اشتہارات میں کام نہیں کیا اور نہ ہی مستقبل میں ایسا کوئی ارادہ ہے۔۔ماضی میں ایسے اشتہارات میں کام کرنے کی پیش کش بھی ہوئی، لیکن کبھی ایسے اشتہارات میں کام نہیں کیا۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے لکھا کہ میں نے بھی کبھی ایسے اشتہارات میں کام نہیں کیا، جب میں وی جے کے طور پر کام کررہی تھی تب بھی کام کرنے سے انکار کیا تھا۔

گلوکارہ مومنہ مستحسن نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی کبھی ایسے اشتہارات میں کام نہیں کیا۔ میں نے ہمیشہ رنگ گورا کرنے والی مصنوعات کی تشہیر کی آفر کو مسترد کیا، اگر اسی طرح ہم سب ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تو تبدیلی آسکتی ہے۔

اسکے علاوہ اداکارہ حریم فاروق نے بھی کہا کہ انہیں بھی آفر ہوئی لیکن انہوں نے انکار کردیا تھا۔

    گورا کرنے والی کریموں کو مشتہر کرنا Racism ہے اللہ تعالیٰ نے کالے رنگ میں بے پناہ خوبصورتی رکھی ہے اور آج دنیا بھر میں کالے رنگ کو پسند کیا جا رہا ہے. لبس میں بھی.

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More