چاند پر شعر کہنے پر مہوش حیات کو نظام شمسی سمجھانا شروع کردیا گیا

مہوش حیات کی چاند پر شاعری ۔۔۔ اداکار شان سمیت سوشل میڈیا صارفین نے مہوش حیات کو نظام شمسی سمجھانا شروع کردیا

مہوش حیات نے جیم جاذل کی غزل کے اشعار بھی بطور کیپشن لکھے جو کچھ اس طرح سے تھے

بے تحاشا ہیں ستارے لیکن ،
چاند بس ایک عدد ہے ، حد ہے !

مہوش حیات کے اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے بعض نے تو مہوش حیات کو نظام شمسی ہی سمجھانا شروع کردیا کہ کس سیارے پر کتنے چاند ہیں۔

مہوش حیات کے اس ٹوئٹ کے جواب میں شان شاہد نے لکھا کہ ہمارے نقطہ نظر سے چاند صرف ایک ہے جبکہ خلا میں بے شمار چاند ، سورج، ستارے، کہکشائیں اور سیارے موجود ہیں۔ فلکیات ایک عجیب تجربہ ہے۔

شان کے ٹویٹ میں جواب میں ایک سوشل میڈیا صارف نے ہر سیارے پر موجود چاند کی تعداد بتادی۔۔ فہد ریاض کے مطابق کچھ سیارے ایسے بھی ہیں جہاں 82 چاند ہیں۔

ایک اور صارف نے شان پر طنز کیا کہ شاعر زمین کے چاند کی بات کر رہا ہے آپ کی طرح گلیکسیاں نہیں پھرولتا پھر رہا

ایک صارف نے لکھا کہ ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں ویسے نظام شمسی مے ہر سیار ے کے اپنے اپنے چاند ہیں اور کئی سیاروں کے تو چار چار چاند ہیں ۔

نیک رینچ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اس دفع ہی ایک تھا ورنہ پوپلزئی نے آپ کو کبھی مایوس کیا ہے؟

اسکے علاوہ بھی دیگر سوشل میڈیا صارفین نے مہوش حیات کے ٹویٹ پر دلچسپ تبصرے کئے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More