پاکستانی عوام اچھے انداز میں بنائے گئے ڈراموں کو پسند کرتے ہیں،ترکش اداکار

پاکستانی عوام اچھے انداز میں بنائے گئے ڈراموں کو پسند کرتے ہیں،ترکش اداکار

ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والےانجین التان کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام بھی ترکوں کی طرح اچھے انداز میں بنائے گئے ڈراموں اور فلموں کو پسند کرتے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران مشہور زمانہ ترک ویب سیریز ارطغرل غازی کے ہیرو کا انجین التان ڈ وزیتان کا کہنا تھا کہ جب ہم یہ سیریز بنارہے تھے ہم ابتدا سے ہی جانتے تھے کہ یہ ایک یاد رکھی جانے والی سیریز بنے گی مگر یہ دنیا بھر میں اتنی شہرت حاصل کرے گی یہ ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سیریز کے بعد دنیا بھر میں ترکی کی شہرت میں اضافہ ہوا ہے، اس سیریز کے بعد ترکی گھومنے پھرنے کیلئے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ترکی اور پاکستان دونوں ملکوں کی عوام کو بہترین تیار کی گئی کہانیاں پسند آتی ہیں، ترک ڈرامہ سیریز اپنا پیغام پہنچانے میں ہمیشہ سے کامیاب رہتی ہیں، اور دیکھنے والوں کے دل و دماغ کو چھو لیتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے لیے ارطغرل غازی ایک قابل ِ ستائش پرسنالٹی ہے، مجھے بہت خوشی ہوتی ہے کہ میں نے ان کی زندگی کو دنیا کے سامنے رکھا، میں شائقین سے بس اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے امید ہے آپ کو یہ سیریز پسند آئے گی، دیکھتے رہیں۔

  • Is it a masterpiece series? After each episode, there is a new curiosity about what will happen next.  But Artaghar, Ayma khatoon,  and Halima Sultan, did a wonderful job, informing us of history


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >