میری فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ مختصر کپڑے نہ پہننا ہے،سارہ خان

پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت ترین اداکارہ سارہ خان نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی، سارہ خان نے فلموں میں کام کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میری فلموں میں کام نہ کرنے کی صرف ایک ہی وجہ ہے اور وہ مختصر کپڑے نہ پہننا ہے۔

اداکارہ سارہ خان نے فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ ایک نجی ٹی وی کے شو میں پوچھے گئے سوال پر بتائی، اداکارہ سے سوال کیا گیا کے ڈراموں میں اتنی مقبولیت حاصل کرنے کے بعد آپ نے اب تک فلموں میں کام کیوں نہیں کیا؟ جس پر سارہ خان نے کہا کہ کام کرنے سے متعلق میں نے کچھ اصول طے کیے ہوئے ہیں جنہیں میں کبھی بھی نہیں توڑتی اور نہ کبھی توڑو گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈراموں سے مقبولیت ملنے کے بعد مجھے کئی دفعہ فلموں میں کام کرنے کی آفرز آئی تھیں، لیکن میں نے وہ آفرز ٹھکرا دیں، کیوں کہ میں فلموں میں غیر اخلاقی مناظر ریکارڈ نہیں کرواسکتی اور نہ ہی میں مختصر کپڑے پہن سکتی ہوں جو کہ میرے طے کئے گئے اصولوں میں سے ایک اصول ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ سارہ خان پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں موجود ان اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں جو انڈسٹری میں تنازعات سے دور رہنے والی فہرست میں شامل ہیں، سارہ خان اب تک جن کامیاب ترین ڈراموں میں کام کر چکی ہیں ان میں دیوار شب، میرے بے وفا، تمہارے ہیں، تم میرے ہو، استانی جی، میرے ہمدم سمیت دیگر شامل ہیں۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More