تنقید کے بعد بشری انصاری نے”پینڈو ہماری زندگی میں کورونا”پوسٹ ڈیلیٹ کردی

شدید عوامی تنقید کے بعد بشری انصاری نے"پینڈو ہماری زندگی میں کورونا"پوسٹ ڈیلیٹ کردی

سوشل میڈیا پر آج کل پاکستانی ڈراموں پر تنقید اور تعریف کا طوفان آیا ہوا ہے، ایسے ہی ایک تنقیدی بلاگ پر پاکستان کی لیجنڈ اداکارہ بشری ٰ انصاری کو ذرا غصہ آگیا اور انہوں نے اس کو ٹھیک ٹھاک سنادیں ، لیکن انہیں ان کا اپنا غصہ ہی مہنگا پڑ گیا، عوام کے شدید ردعمل کے بعد انہیں اپنی یہ پوسٹ ہی ڈیلیٹ کرنا پڑ گئی۔

قصہ کچھ یو ں تھا کہ لبنی فریاد نامی ایک خاتون نے اپنے یوٹیوب چینل پر ڈرامہ سیریل زیبائش کے ایک سین پر شدید تنقید کی جس پر بشری انصار ی کو شدید غصہ آیا، اور انہوں نے ایک لمبی چوڑی تنقید سے بھرپور پوسٹ کرڈالی۔

بشری انصاری نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہمارے ڈراموں پر اتنا براوقت آگیا کہ لوگ جو دل میں آئے فنکاروں کے خلاف بول دیں، ان کا معیار کیا ہے،مجھے سمجھ نہیں آتا لوگ ایسے کھوکھلے پینڈو سٹائل کو پسند کیوں کرتے ہیں، ایسے لوگوں کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہوتا تو وہ اپنی فیلڈ میں کچھ کرنے والوں سے حسد کرنا شروع کردیتے ہیں۔

شدید عوامی تنقید کے بعد بشری انصاری نے "پینڈو ہماری زندگی میں کورونا" پوسٹ ڈیلیٹ کردی

انہوں نے مزید لکھا کہ کسی کی عزت پامال کرنا گناہ ہے، کسی کو ڈرامہ پسند نہیں تو نہ دیکھے لیکن ایسے گٹر لیول، سستے تبصروں سے گریز کریں، اللہ انہیں عقل اور عزت کی روزی دے، ایسے لوگ ہماری زندگیوں میں کورونا ہیں، انشااللہ خدا انہیں جلد ختم کردے گا۔

View this post on Instagram

افسوس بہت افسوس

A post shared by Lubna Faryad (@lubnafaryad9) on

ان کی اس پوسٹ کو لبنی فریاد نے شیئر کیا اور لکھا افسوس بہت افسوس، اس کے بعد یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور سوشل میڈیا صارفین نے بشریٰ انصاری کو آڑے ہاتھوں لیا، شدید تنقید کے بعد بشری انصاری نے پوسٹ تو ڈیلیٹ کردی مگر اس وقت تک اس کے سکرین شاٹس پورے سوشل میڈیا پر پھیل چکے تھے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس تنازعے کو اپر کلاس اور لوئر کلاس کی جنگ میں بدل دیا، ایک صارف وجاہت نے لکھا کہ یہ وہی سوچ ہے جو اپر کلاس لوئر کلاس کے بارے میں رکھتی ہے۔

صارفین کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ لبنی فریاد کی تنقید کو پسند نہیں کرتے مگر پھر بھی بشری انصاری نے جس قسم کے ریمارکس دیئے وہ بھی قابل ِ تحسین نہیں ہیں۔

    Chief Minister (10k + posts)

    yes our artists are very emotional these days. what the hell is happening here. people are more interested in Turkish histoorical drama than our family feuds and love triangles? 

    8
    1

    Chief Minister (16k + posts)

    Aren’t we supposed to judge the acting of actors? Isn’t that how it works? Isnt that how an actor becomes a star vs a flop? Isn’t that why they have these elaborate hoax award shows?

    Bushra stopped being funny after ptv…and seems like she stopped making sense as well

    4
    1

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More