اپنی محنت سے بننے والی پاکستان کی کم عمر ترین لکھ پتی لڑکی

18 سالہ بسمہ اپنی محنت کے بل بوتے پر بننے والی پاکستان کی کم عمر ترین لکھ پتی لڑکی ہیں۔

بسمہ خان کا اپنا ہیر کیئر اور فیشن برانڈ ہے جسے وہ اکیلی چلاتی ہیں،یہی نہیں وہ ایک بہترین ریپ سنگر بھی ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ جب میرے والدین کے درمیان علیحدگی ہوئی تو میری عمر صرف 17 برس تھی، یہ میری زندگی کا سب سے مشکل اور پریشان کن وقت تھا، میرے پاس دو راستے تھےایک میں ان پریشانیوں میں گھر کر اپنی زندگی گزاروں اور دوسرا کہ میں ہمت کروں اور ایسی بن جاؤں کہ اپنی جیسی پریشانیوں سے گزرنے والوں کیلئے مشعل راہ بن سکوں، میں نے دوسرا راستہ چنا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنا ہیر کیئر برانڈ شروع کیا یہ امید لیے کہ میں سیلبریٹیز تک پہنچ جاؤں ، لیکن میرے پاس پیسے نہیں تھے، میں چند ہزار سبسکرائبرز رکھنے والی بس ایک یوٹیوبر تھی، میں نے اپنی عیدی بچائی اور صرف 6ہزار روپے سے اپنا کام شروع کیا، یہ 17 سالہ ایک لڑکی کیلئے آسان نہیں تھا۔

بسمہ خان نے کہا مردوں سے گھرے اس معاشرے میں جہاں ہر کوئی میرے غیر تجربہ کار ہونے کا فائدہ اٹھا نا چاہتا تھامگر میں نہیں جانتی تھی اس سب سے مقابلہ کیسے کرتے ہیں، میں نے بہت کچھ سہا، اور اس سارے سفر میں میں نے بہت کچھ سیکھا، میں نے اتنا پیسہ کمانا شروع کیا اور پھر میں نے اس پیسے کو خود پر خرچ کرنا شروع کیا، میں نے اپنے تعلیمی اخراجات اٹھانا شروع کیے اور صرف 5 ماہ میں ہی میں معاشی طور پر خود مختار ہوگئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پیسے کو دوبارہ انویسٹ کیا، اپنا خود کا فیشن برانڈ لانچ کیا ، میں خود جیکٹس کو ڈیزائن اور پرنٹ کرتی تھی، بہت چھوٹی سطح پر شروع کیا تھا اور صرف 2 ہفتوں میں ہی میرا سارا سٹاک فروخت ہوگیا، میں نے اپنے ہیئر کیئر برانڈ میں مزید پیسہ لگایا ، مارکیٹنگ کروائی، ڈیجیٹل پبلک ریلیشنگ سے میرے بنائے ہوئے میجک ہیئر آئل کی سیل میں تھوڑے عرصے کے دوران ہی انتہائی تیزی سے اضافہ ہوگیا۔

بسمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ اب میں صرف اپنے ہیئر آئل کی فروخت سے 9 لاکھ روپے ماہانہ آمدنی کماتی ہوں، مجھے شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، دو کاروباروں ایک یوٹیوب چینل ، انسٹاگرام پر ایک متاثر کن پروفائل، ریپ میوزک ان سب کو ساتھ ساتھ مینج کرنا میرے لیے بہت مشکل ہوتا ہے مگر یہ سب ہورہا ہے۔

میرا سب سے پہلا گانا”بیٹی بگڑ گئی” ایک بہترین ہٹ گانا تھا جسے ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا، میرے اس پورے سفر میں میرے والدین نے مجھے بہت سپورٹ کیا لیکن میں جانتی ہوں میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ آج جو کچھ میں بناچکی ہوں یہ سب صرف میرا ہے اور مجھے اس پر فخر ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >