’کرونا‘، ’پینڈو‘، ’لوکلاس‘ جیسے الفاظ پر لبنی فریاد(اماں) کا بشریٰ انصار ی کو جواب

چند روز قبل لبنی فریاد کے ڈرامہ سیریلی ذیبائش پر تنقیدی تبصرے سے ناراض ہوکر مشہور اداکارہ بشریٰ انصار ی نے شدید سخت ریمارکس دے ڈالے جس کے بعد سوشل میڈیاپر ردعل کے بعد انہیں وہ پوسٹ ڈیلیٹ کرنا پڑی۔

اب اس پوسٹ پر لبنی ٰ فریاد نے ردعمل دیتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے اس پوسٹ پر تبصرے سے پرہیز ہی کرنا تھا، لیکن سوشل میڈیا پر صارفین کی اتنی حمایت کے بعد اس پوسٹ پر ردعمل نہ دینا میرے فینز کے ساتھ زیادتی ہوگی۔

انہوں نے بشری ٰ انصاری کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تماشائیوں پر برا وقت آگیا ہے جن کو ایسے برے ڈرامے دیکھنے پڑ رہے ہیں جو آپ جیسے لوگ بنا رہے ہیں، میں نے ہمیشہ محنت کرنے والوں کو سلام کیا ہے، ذیبائش میں بھی غلطیوں کو صرف اصلاح کے لیے اجاگر کیا کیونکہ اس ڈرامے کو دیکھ کر لگا یا تو پہلے کے ڈرامے لکھنے والے بشری ٰ انصاری نہیں تھی یا ذیبائش لکھنے والی بشری ٰ انصاری نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں 40 سال سے ٹی وی ڈرامے دیکھ رہی ہوں میں پروفیشنل نقاد نہیں ہوں لیکن میرا ٹی وی ڈرامے دیکھنے کا تجربہ کسی سے کم نہیں ہے، مجھے پینڈو کہہ کر بشری انصاری نے میری نہیں پورے پنجاب کی، گھریلو عورتوں کی تذلیل کی ہے،اگر میں جاہل ہوں تو پاکستان کی تمام عورتیں جو ڈرامے دیکھتی ہیں وہ سب جاہل ہیں۔

فریاد لبنی ٰ نے کہا کہ گناہ ہم لوگ نہیں کررہے بشریٰ انصاری جیسے لوگ کررہے ہیں، جو ٹیلنٹڈ اداکاروں کو چھوڑ کر اپنے خاندان کے بچوں کو ڈراموں میں کاسٹ کرتے ہیں، میری فیلڈ نہیں ہے ڈرامے، میں آپ سے کیوں حسد کروں گی، کورونا میں لوگ اپنے دشمنوں کو بھی اس سے محفوظ رہنے کی دعائیں کررہے ہیں، آپ نے مجھے بددعا دی اور اس میں انشااللہ کہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ایک بیوہ عورت ہوں میں اپنے بچوں کو باپ بن کر پال رہی تھی آپ کی اس بددعا کی وجہ سے میرے بچے پریشان ہوگئے ، میری بچی ٹوٹ گئی کیونکہ اس کی زندگی میں تو ماں کے علاوہ کچھ نہیں ہے آپ نے اس کی ماں کو ہی بد دعا دیدی۔

سوشل میڈیا پر میری حمایت کیلئے کھڑے ہونے والے تمام بچوں کی شکر گزار ہوں ۔

  • sharm tum ko magar nahin aati…. Bushraji qom apko pasand karti hai apke fun ka ehtram karti hai… apke alfaz aur rawaayah jahalat aur takbbur se bhara hua tha… ap Allah aur in mohtarma aur pakistani awam se muafi mangiye…. Ertugrul Ghazi ne ap aur shan jaise logon ko hawasbakhta kar diya hai…

     waahid hal inqelab e islami ke zarye sharia’t ka nifaz…. haq ke liye jiddojohad, sabr aur Allah per tawakkal…. FIRQBAZI HARAM HAI, SIRF MUSLIM BANO

     


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >