بھارتی پروگرام”سرکشتر“ مہیش بھٹ کی وجہ سے چھوڑا، عاطف اسلم نے بھی ساتھ نہیں دیا، سارہ خان

بھارتی پروگرام” سرکشتر” مہیش بھٹ کی وجہ سے چھوڑا، عاطف اسلم نے بھی ساتھ نہیں دیا، سارہ خان

پاکستان کی نامور گلوکارہ سارہ خان دوہزار بارہ میں گلوکاری کے مقابلے کے بھارتی پروگرام سر کشتر میں حصہ لیا جس کے بعد انہوں نے اس پروگرام کے ختم ہوئے بنا علیحدگی اختیار کرلی تھی، جس وجہ سارہ خان نے بھارتی فلمساز اور ہدایتکار مہیش بھٹ کو قرار دیا ہے۔

سارہ خان نے فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں پروگرام میں بطور جج آئے مہیش بھٹ نے سارا خان کے دوپٹہ لینے اور ان کی شخصیت کو نشانہ بنایا اور گلوکاری کو نظر انداز کردیا اور سارہ کو وضاحت دینے کا موقع نہیں دیا، جبکہ اس کے ساتھ ہی دوسری ویڈیو میں مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ نے ایک گانا گایا جس پر مہیش بھٹ نے بیٹی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے تھے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سارہ خان نے لکھا کہ مجھ سے سینکڑوں افراد نے بار بارپوچھا کہ میں نے پروگرام کیوں چھوڑا لیکن میں خاموش رہی اور شاید صحیح وقت کا انتظار کررہی تھی اور آج مجھے یہ وائرل ویڈیو مل گئی جس سے پروگرام چھوڑنے کی ساری وجوہات سامنے آگئیں جسے بچہ بھی سمجھ جائے، حق حق ہے، سچ ہمیشہ سچ رہتا ہے، ہمیں اپنی پوزیشن کو کسی غلط چیز کی حمایت کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہئے، اللہ ہم سب پر اپنی رحمت رکھے۔

Hundreds of People asked me why I Left Surkshetra? I remained silent and I guess I was waiting… and then I got this viral video & Allah ALMIGHTY REVEALED it all in such a way that even a child can understand it …(Haq Haq hai ) (Truth ll remain Truth ) Allah made us all realise that we should never try to use our position for favouring wrong ! MAY ALLAH BLESS US ALL

Posted by Sara Raza Khan on Monday, June 22, 2020

سارہ خان نے مزید کہا کہ گلوکارہ رونا لیلی بھی میری شخصیت، میرے دوپٹے میرے لباس پر تنقید کرتی رہتی تھیں، میری گلوکاری کو نظر اندز کرکے مجھے کہتی تھیں میں سیاست میں شمولیت اختیار کرلوں، اس دوران گلوکار عاطف اسلم بھی چپ رہتے تھے جبکہ وہ دیگر گلوکاروں کیلئے آواز اٹھاتے تھے۔

سارہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں صاف نظر آرہا تھا کہ کس طرح ایک اسٹار اپنی بیٹی کو اسٹار بنا رہاہے، بالی ووڈ میں اداکار سوشانت سنگھ کی خود کشی کے بعد ویسے ہی اقراباپروری کی گونج سنائی دے رہی ہے کہ کس طرح ایک اسٹار کی اولاد کو بالی ووڈ میں رعایت دی جاتی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >