ڈراموں کا مقصد سماجی مسائل کو حل کرنا نہیں،فائدہ اٹھانا ہے،ثانیہ سعید

معروف اداکارہ ثانیہ سعید نے موجودہ پاکستانی ڈراموں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈراموں  کا مقصد  دکھائے جانے والے سماجی مسائل کو حل کرنا نہیں  بلکہ ان سے فائدہ اٹھانا رہ گیا ہے۔

عفت عمر کے یوٹیوب چینل "سے اٹ آل ود عفت عمر” میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی مشہور اداکارہ ثانیہ سعید آج کل ڈراموں میں کم کم نظر آرہی ہیں، انہوں نے موجودہ ڈراموں کی خامیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کے ڈراموں کی کہانیوں میں سماجی مسائل کی نشاندہی کی جاتی تھی اور ان کا حل پیش کرنے کی کوشش کی جاتی تھی لیکن موجودہ دور میں یہ سوچ بدل گئی ہے۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں 1989 سے اداکاری کرنے والی ثانیہ سعید نے کہا کہ آج کے ڈراموں میں جو مسائل پیش کیے جاتے ہیں ہم سب ان سے واقف بھی ہیں اور شائد ان کا سامنا بھی کرچکے ہیں، آج کے ڈراموں میں مسائل کو پیش کرکے صرف اور صرف ان سے فائدہ اٹھایا جاتا ہے، یہ سوچ ٹھیک نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے اداکار عام لوگوں سے میل جول کو پسند نہیں کرتے، اسی لیے انہیں عام لوگوں کے مسائل کا اندازہ نہیں ہوتا، اسی لیے وہ اداکاری میں جذبات کا اظہار بھی صحیح طور پر نہیں کرسکتے۔

  • چلو یہ ،،ثانیہ ،، ووہی عورت ہے جس نے اکثر ،،لسبین ،،کا کردار ادا کیا ہے اور آج نصیحت کر رہی ہے کہ ڈراموں کا مقصد فائدہ اٹھانا ہے ،،واہ رے منافقت ،کنجروں کی ایسی واہیات بیان بازی پیش کرنا ہی غلط ہے مختلف فورمز پر


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >