وہ ڈرامہ سیریلز جو فوادخان نے مسترد کئے لیکن بعد میں بلاک بسٹر ثابت ہوئے

اداکار فواد خان کا نام پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کا جانا مانا نام ہے۔ فواد خان نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔ فوادخان نے بھارتی فلموں خوبصورت، کپور اینڈسنز، اے دل ہے مشکل میں بھی کام کیا۔

فوادخان نے "خدا کیلئے ” سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا، فواد خان نے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ہمسفر سے شہرت پائی اور اسکے بعد زندگی گلزار ہے، ارمان نے انہیں عروج پر پہنچادیا۔

فوادخان سکرپٹ مسترد کردینے کے حوالے سے مشہور ہیں، ایسے بہت سے ڈرامے ہیں جو فوادخان نے مسترد کئے ، ان میں کام کرنے سے انکار کیا لیکن وہ بلاک بسٹر ثابت ہوئے۔

ان ڈرامہ سیریل میں خلیل الرحمٰن قمر کا تحریر کردہ اور ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈرامہ پیارے افضل شامل ہے۔ اس ڈرامہ سیریل میں فواد خان کی جگہ حمزہ علی عباسی کو کاسٹ کیا گیا اور یہ ڈرامہ بلاک بسٹر ڈراموں میں سے ایک ہے۔پیارے افضل ایک رومانٹک سیریل تھا اس ڈرامہ میں حمزہ علی عباسی اور عائزہ خان نے مرکزی کردار کیا تھا۔ اس ڈرامے نے حمزہ علی عباسی کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔

یاسر نواز کی ہدایت کاری میں 2013 کی مشہور ڈرامہ سیریل "شک” میں بھی فوادخان نے کام کرنے سے انکار کیا۔ اس ڈرامہ میں فوادخان کی جگہ عدیل حسین کو کاسٹ کیا گیا جبکہ باقی فنکاروں میں عائشہ خان اور صنم سعید شامل تھے۔ یہ بھی ایک بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ثابت ہوا۔

ڈرامہ سیریل "صدقے تمہارے ” میں بھی فواد خان نے کام کرنے سے انکار کیا، اس ڈرامہ سیریل میں ماہرہ خان ، سمیعہ ممتاز، عدنان ملک نے اداکاری کی اور یہ سیریل بھی سپرہٹ ثابت ہوا۔

اے آروائی کی ڈرامہ سیریل "نیت” میں بھی فواد خان نے کا م کرنے سے انکار کیا لیکن یہ ڈرامہ سیریل بعد میں سپرہٹ ثابت ہوئی۔ اس ڈرامہ میں فوادخان کی جگہ ہمایوں سعید کو کاسٹ کیا گیا اور انکے مقابل ماہرہ خان تھیں۔

ایک اوربلاک بسٹر ڈرامہ سیریل "متاع جان ہے تو” کو بھی فواد خان نے مسترد کیا جس میں فوادخان کی جگہ عدیل حسین کو کاسٹ کیا گیا اور اس ڈرامہ سیریل میں جاوید شیخ اور احسن خان نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اگر فواد خان کے کیرئیر کا جائزہ لیا جائے تو انہوں نے 13 ڈرامہ سیریل، 9 فلموں میں کام کیا جن میں سے چار فلموں میں وہ مہمان اداکار یا کیمیو کے رول میں نظر آئے۔اگرچہ فوادخان نے بہت کم کام کیا لیکن بہت معیاری کام کیا اور جن ڈرامہ سیریلز یا فلموں میں کام کیا وہ سپرہٹ ثابت ہوئیں۔

کرونا کی وبا کی وجہ سے فوادخان کی فلم "دی لیجنڈ آف مولاجٹ” کاسٹ نہیں ہوسکی لیکن توقع ہے کہ یہ فلم بھی فوادخان کی زندگی کی بہترین فلموں میں ثابت ہوگی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>