اریقہ حق کے بعد ٹک ٹاکر جنت مرزا بھی گانے میں جلوہ گر، ویڈیو ریلیز

اریقہ حق کے بعد ٹک ٹاکر جنت مرزا بھی گانے میں جلوہ گر,ویڈیو ریلیز, ہزاروں افراد نے دیکھ لی

 گلوکار بلال سعید ون ٹو ریکارڈز کے تحت نیا گانا ” شاعر” ریلیز کردیا,جس کی ویڈیو میں معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں,گانے کو گلوکار سرمد قدیر نے لکھا اور کمپوز کیا ہے۔

شاعر گانےکو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے,ریلیز کے تیس منٹ میں ہی تیس ہزار افراد گانے کو دیکھ چکے ہیں۔

گانے کی ریلیز سے قبل انسٹاپربلال سعید نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ “ایک شاعرکاسفراکثرحقیقت اورخوابوں کے درمیان ٹوٹ جاتا ہے۔ “شاعر” ایک انسان کے حقیقت جیسے خواب کے سفرسے متعلق ہے۔

ٹک ٹاک سے پہچان بنانے والی جنت مرزا کی ویڈیو سو نگ میں انٹری سے قبل وہ فلمساز سید نور کی فلم “تیرے باجرے دی راکھی” میں بھی کام کرچکی ہیں۔

View this post on Instagram

ONE DAY TO GO. SHAYAR 10-07-20

A post shared by J M 🖤🥀 (@jannatmirza_) on

جنت سے پہلے ٹک ٹاکر اریقہ حق بھی گلوکار عاصم اظہر کے نئے گانے “تم تم ” کی ویڈیو میں کام کرچکی ہیں۔اس گانے پر شدید تنقید کی جارہی ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >