پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل کینسر کو شکست دینے میں کامیاب

پاکستانی اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل کینسر کو شکست دینے میں کامیاب

بریسٹ کینسر کا شکار پاکستان اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد اس کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئی ہیں، اس بات کی تصدیق اداکارہ نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کی۔

اداکارہ نادیہ جمیل جب سے بریسٹ کینسر کا شکار ہوئی ہیں تب سے وہ اپنی صحت کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے گاہیں بگاہیں آگاہ کرتی رہی ہیں، کینسر کو شکست دینے کے بعد انہوں نے اپنے مداحوں کی سپورٹ اور ان کی دعاؤں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

نادیہ جمیل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ” کیموتھراپی کا مرحلہ ان کی زندگی میں کسی جنگ سے کم نہیں تھا، لیکن میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں جس کی مدد سے میں نے درد اور تکلیف کو برداشت کیا، کیموتھراپی کے سیشنز کے باعث اُن کا شوگر لیول 600 سے تجاوز کر جاتا تھا، اور اب وہ ذیابیطس کا شکار ہوگئیں ہیں اور اسپتال سے نکلنے کے بعد سب سے پہلے انسولین لگانا سیکھیں گی”

اداکارہ نادیہ جمیل نے ٹویٹر پر اپنے ایک مداح کو اس کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے اور خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ آخرکار کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

خیال رہے کہ نادیہ جمیل کینسر کی تشخیص ہونے کے بعد سے لے کر علاج کی غرض سے اس وقت لندن میں مقیم ہیں، جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

  • اللہ رحمان نادیہ جمیل کو مکمل شفائے کاملہ عطافرمائے اور انکی زندگی خوشیوں سے معمور فرمائے زندگی میں برکت ڈالے اور اللہ اپنی رحمت سے انکے نئے مرض ذیابیطس میں بھی انکو شفایابی عطا فرمائے، ثم آمین یارب العالمین


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >